نائیجیریا میں سیلاب سے 100 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2018
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

نائیجیریا کے 2 بڑے دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی (نیما) کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں سے نائیجر دریا اور بینو دریا میں طغیانی آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ طغیانی سے ملک بھر میں سیلاب آیا جس میں دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: ’مینگ کھٹ‘ طوفان فلپائن کے بعد ہانگ کانگ اور چین سے ٹکراگیا

حکومت نے مقامی افراد سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کردی۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے وسطی و جنوبی علاقوں میں ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی جبکہ فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

نیما کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کی 12 ریاستیں سیلاب کی لپیٹ میں آئیں جبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

نائیجیریا کے حکام ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے جاری رہنے کے باعث آئندہ چند دنوں مزید سیلاب آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور فلپائن میں طوفان سے تباہی، متعدد افراد ہلاک

واضح رہے کہ نائیجیریا میں تقریباً ہر سال سیلاب آتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ کی احتیاطی حکمت عملی کی کمی، منصوبہ بندی کی کمی، پانی کا راستہ رُکنے اور نکاسی آب کے خستہ حال نظام اس کی وجوہات ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں