ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے 2010 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک
ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے 2010 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر جہاں جوڑا خوش ہے، وہیں دونوں ممالک میں ان کے مداح بھی خوش دکھائی دیتے ہیں، جو ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کے ہاں آئندہ ماہ اکتوبر تک بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

جوڑے نے اگرچہ اس بات کی وضاحت کردی ہے کہ ان کے بچے کے نام کے آخر میں ‘مرزا ملک’ لگایا جائے گا، تاہم انہوں نے اس بات کی مکمل طور پر وضاحت نہیں کی کہ ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے۔

اگرچہ چند دن قبل ہی شعیب ملک نے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ ان کے بچے پاکستان اور ہندوستان نہیں بلکہ کسی تیسرے ملک کے شہری ہوں گے، تاہم انہوں نے تیسرے ملک کا نام نہیں بتایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب نے بتادیا ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے

جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے جہاں عام مداح ان کے لیے نیک تمنائیں کر رہے ہیں، وہیں کرکٹ اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی جوڑے کے ہاں ہونے والے بچے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان نے ثانیہ کے متوقع بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
ماہرہ خان نے ثانیہ کے متوقع بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کے ہاں ہونے والے بچے کے لیے نیک خواہشات اور پیار کا اظہار کیا۔

ثانیہ مرزا نے دراصل ماہرہ خان کی جانب سے 2 دن قبل 16 ستمبر کو اپنے بیٹے اذلان کے حوالے سے کی گئی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی بیٹے کے ساتھ پرانی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کے بیٹے کو خوبصورت قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ثانیہ اور شعیب نے بچے کا نام طے کرلیا

ماہرہ خان کی اس تصویر پر اور بھی کئی افراد نے کمنٹ کیے، جب کہ ان کی ٹوئیٹ کو ہزاروں افراد نے پسند کیا۔

ماہرہ خان نے پرانی تصویر ٹوئیٹ کی تھی، جس میں وہ اپنے بچے کو گود لیے ہوئے مسکراتی دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں اپنے بچے کو اپنی کل کائنات قرار دیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اذلان کے لیے دعائیں کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش سے قبل شعیب اور ثانیہ کی تیاریاں

جہاں دیگر لوگوں نے ماہرہ خان اور ان کے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں ثانیہ مرزا نے بھی انہیں دعائیں دیں۔

ماہرہ خان نے ثانیہ مرزا کے کمنٹ پر انہیں جواب دیتے ہوئے ان کے متوقع بچے کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی، تاہم ان کی شادی زیادہ عرصے تک نہیں چل سکی اور ان دونوں کے درمیان 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں