مادام تساؤ میوزیم میں سنی لیونی کا مومی مجسمہ

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2018
مادام تساؤ میوزیم میں سنی لیونی اپنے مومی مجسمے کے ہمراہ موجود ہیں— فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس
مادام تساؤ میوزیم میں سنی لیونی اپنے مومی مجسمے کے ہمراہ موجود ہیں— فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا مومی مجسمہ بھارت سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے مجسموں کے ساتھ دہلی میں مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بنا دیا گیا جس کی نقاب کشائی اداکارہ نے خود کی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ’میں اپنا مجسمہ بنائے جانے پر بہت خوش ہوں، میرے مومی مجسمے کو موجودہ حالت میں لانے کے لیے کئی افراد نے ایک عرصے تک بہت محنت کی، میں ان کی محنت کو سراہتی ہوں‘۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سنی لیونی نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس بہترین اعزاز کے لیے چُنا گیا'۔

مومی مجسمہ بنائے جانے پر سنی لیونی کے خاوند ڈینیئل ویبر نے بھی بہت خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے سنی لیونی کے مومی مجسمے کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اسے شیئر بھی کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

رواں سال سنی لیونی کا موم سے بنا خصوصی مجسمہ تیار کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے ان کی خصوصی پیمائش پر تصاویر بھی کھینچی تھیں، جس کے بعد ان کا مجسمہ تیار کرنے کا کام شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ماہرین نے خصوصی پیمائش پرسنی لیونی کی تصاویرکھینچ لیں

اپنے مومی مجسمے سے متعلق انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں اپنا مومی مجسمہ بنائے جانے کے لیے مادام تساؤ کی شکر گزار ہوں، میرا مومی مجسمہ بنایا جانا ناقابل بیان ہے‘۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ مادام تساؤ کی ٹیم سے ملاقات ہوئی اور اسے منفرد اور یادگار بنانے کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: مادام تساؤ میوزیم میں پہلے بھارتی ہدایت کار کا مجسمہ

انہوں نے کہا کہ ’میں خود کو مجسمے کے طور پر دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں، مادام تساؤ دلکشی کی ایک قسم ہے اور میں اس اعزاز کو لے کر بہت خوش ہوں'۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

یاد رہے کہ لندن میں موجود معروف مادام تساؤ میوزیم میں کئی بولی وڈ اسٹارز کے مومی مجسمے موجود ہیں، لیکن کرن جوہر وہ پہلے بھارتی ہدایت کار ہیں جن کا مجسمہ رواں سال اس عجائب گھر کی زینت بنا تھا۔

بعد ازاں رواں سال اپریل میں بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کا تیسرا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا تھا۔

اس سے قبل اداکارہ کا مومی مجسمہ لندن اور دہلی کے میوزیم میں سجایا گیا تھا بعد ازاں کترینہ کا مجسمہ نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

نئے مسجمے میں اداکارہ کو ڈانسنگ پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ لہنگا چولی کے لباس سے مجسمے کو سجایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ مدھوبالا کے مجسمے کو ہندوستان سینما کی کامیاب فلم ’مغل اعظم‘ میں ان کے شاندار کردار ’انارکلی‘ کا روپ دیا گیا تھا اور اس کا افتتاح دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’انارکلی‘ کا مجسمہ بھی مادام تساؤ کی زینت

واضح رہے کہ مادام تساؤ کا مرکزی میوزیم لندن میں واقع ہے، جس کی دنیا کے مختلف شہروں میں بھی برانچز ہیں، نئی دہلی میں گزشتہ برس برانچ کھولی گئی تھی۔

مادام تساؤ میوزیم میں کترینہ کیف کا مجسمہ —
مادام تساؤ میوزیم میں کترینہ کیف کا مجسمہ —

نئی دہلی میں قائم میوزیم میں نریندر مودی، امیتابھ بچن، سچن ٹنڈولکر اور اکشے کمار سمیت دیگر عالمی شخصیات کے مجسمے سجائے گئے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Babu Sep 19, 2018 12:24pm
Beauties of Bollywood.