مہیش بھٹ 19 سال بعد ایک بار پھر فلم کی ہدایات دینے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے پہلی بار اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کو اپنی فلم میں کاسٹ کیا ہے۔

معروف بولی وڈ ہدایتکار اور پروڈیوسر اپنی 1991 کی ہٹ فلم سڑک کا سیکوئل سڑک 2 تیار کررہے ہیں، جس کی کاسٹ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

اس فلم میں سنجے دت اور پوجا بھٹ 27 سال پرانی فلم میں اپنے کرداروں کو دوبارہ کریں گے جبکہ عالیہ بھٹ اور ادیتیا رائے کپور بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں : عالیہ بھٹ ’سڑک 2‘ کی مرکزی اداکارہ

عالمیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر فلم کی کاسٹ اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی تصویر کو شیئر کیا۔

View this post on Instagram

❤️❤️❤️ 📸 @jayeshoo

A post shared by Alia ✨⭐️ (@aliaabhatt) on

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے والد کی سالگرہ (20 ستمبر) پر انہیں مبارکباد بھی دی جو کہ اب 70 سال کے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا 'آپ نے اپنی سالگرہ پر مجھے سب سے بہترین تحفہ دیا جس کا میں مطالبہ اور خواب دیکھ سکتی تھی، آپ میری فلم کو ڈائریکٹ کریں گے، سڑک 2 ایسا خواب ہے جو تعبیر پاگیا، مجھے لگتا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہوسکے گا'۔

سنجے دت نے بھی مہیش بھٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے سڑک میں انہیں کاسٹ پر شکریہ ادا کیا اور 27 سال پرانی فلم کی ایک جھلک بھی شیئر کی۔

۔

مہیش بھٹ کی بڑی بیٹی پوجا بھٹ نے بھی اپنے والد کے لیے ٹوئیٹ کیا 'میرے خیال میں سالگرہ پر تحائف دیئے جاتے ہیں، مگر الٹا آپ نے ہمیں تحفہ دیا ہے، سڑک 2 کا تحفہ، جس کی ڈائریکشن بھی آپ دیں گے، شکریہ'۔

۔

سڑک 2 کو 25 مارچ 2020 کو ریلیز کیا جائے گا، یعنی پہلی فلم کے 29 سال بعد۔

یہ بھی پڑھیں : ’سڑک 2‘ پر کام شروع

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں