اداکارہ میرا کے گھر مجلس عزا کا اہتمام

21 ستمبر 2018
مجلس کا اہتمام اداکارہ نے گھر پر کیا—فوٹو: ٹوئٹر
مجلس کا اہتمام اداکارہ نے گھر پر کیا—فوٹو: ٹوئٹر

جہاں پاکستان بھر میں دین حق کی سربلندی کے لیے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔

وہیں بعض اداکاروں نے بھی حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ اور ان کے رفقا کی قربانیوں کی یاد میں مجالس منعقد کیں۔

اداکارہ میرا نے بھی اپنے گھر میں مجلس عزا کا اہتمام کیا، جس میں ان کے ساتھ ان کی والدہ اور بھائی سمیت دیگر خواتین اور اہل محلہ ساتھ نظر آئے۔

مجلس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ بھی نظر آئیں—فوٹو: میرا ٹوئٹر
مجلس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ بھی نظر آئیں—فوٹو: میرا ٹوئٹر

میرا نے اپنے ٹوئٹر پر مجلس عزا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج بھی پیش کیا۔

تصاویر میں اداکارہ میرا کو غم میں افسردہ دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ ان کے ساتھ مجلس میں شریک دیگر خواتین اور ان کے اہل خانہ بھی غم حسین میں ڈوبی نظر آئیں۔

علاوہ ازیں میرا نے لاہور میں ہونے والے ایک ماتمی جلوس میں بھی شرکت کی، جہاں وہ بچوں اور دیگر عام افراد میں گھل مل گئیں.

مجلس عزا میں ان کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی—فوٹو: میرا ٹوئٹر
مجلس عزا میں ان کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی—فوٹو: میرا ٹوئٹر

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں