دونوں نے 50 سال قبل شادی کی تھی—فوٹو: حریت نیوز
دونوں نے 50 سال قبل شادی کی تھی—فوٹو: حریت نیوز

ترکی میں ایک عمر رسیدہ شخص نے اپنی عمر رسیدہ بیوی کو اس بات پر قتل کردیا کہ اہلیہ نے ان پر دوسری خاتون سے تعلقات کا شک کیا تھا۔

76 سالہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد 85 سالہ شوہر نے خودکشی کی ناکام کوشش بھی کی، تاہم اسے فوری طبی امداد دے کر بچالیا گیا۔

ترک نشریاتی ادارے ‘حریت ڈیلی نیوز’ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 85 سالہ بلال نے 76 سالہ اسماء کو محض اس بات پر چھری مارکر قتل کیا کہ وہ ان پر سوشل میڈیا کے ذریعے دوسری خاتون سے تعلقات کا شک کرتی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے 50 سال قبل شادی کی تھی اور وہ جرمنی میں رہتے تھے، تاہم چھٹیاں گزارنے کے لیے ایک ہفتہ قبل ہی ترکی آئے تھے۔

عمر رسیدہ بیوی کو قتل کرنے والے بلال نے پولیس کے سامنے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ انہوں نے بیوی کو شک کرنے پر قتل کیا۔

بلال کے مطابق ان کی اہلیہ سمجھتی تھیں کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے کسی اور خاتون سے تعلقات استوار کر رکھے ہیں اور وہ اس حوالے سے ان پر بہت زیادہ شک کرتی تھیں۔

بلال نے بتایا کہ اہلیہ نے انہیں دھمکی دی کہ وہ گھر سے نکال جائیں، کیوں کہ اب ان کا ان پر اعتبار نہیں رہا، جس پر انہوں نے غصے میں آکر چھری سے ان پر حملہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق مقتولہ کو شوہر نے دل پر چھری ماری تھی، جس وجہ سے وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی چل بسی۔

بیوی کو قتل کرنے کے بعد اگرچہ شوہر نے بھی خودکشی کی کوشش کی، تاہم اسے بروقت طبی امداد دے کر بچایا گیا۔

ترکی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جس میں کسی عمر رسیدہ شخص نے اپنی عمر رسیدہ بیوی کو قتل کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں