ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

21 ستمبر 2018

اسمارٹ موبائل بنانے والی امریکی کمپنی ‘ایپل’ کی جانب سے رواں ماہ 12 ستمبر کو نئے آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور آئی فون ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کو متعارف کرایا گیا تھا۔

تاہم اب انہیں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

جہاں ان فونز کو ایپل کے سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے، وہیں انہیں ایپل کی تاریخ کے مہنگے ترین فون بھی کہا جا رہا ہے۔

یہ ایپل کے پہلے اسمارٹ فونز ہیں جن میں 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، ساتھ ہی یہ فون ایپل کے پہلے فونز ہیں جن میں ڈوئل سم سپورٹ اور گیگابٹ کلاس ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے جو کہ 5 جی ٹیکنالوجی کی جانب اس کمپنی کا پہلا قدم ہے۔

یعنی ان فونز میں ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ ایک گیگا بٹ فی سیکنڈ ہوگی، یعنی بہت تیز ڈاؤن لوڈ بلکہ ایک منٹ میں 7 جی بی کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا تاہم اس کا انحصار انٹرنیٹ پرووائڈر سروس پر ہوگا۔

کمپنی نے ان فونز کے مختلف ماڈلز کو فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جن کی قیمت بھی الگ الگ ہے۔

ان فونز میں 64 جی بی اسٹوریج والا فون 999 ڈالرز (ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا، جب کہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1149 ڈالرز (ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگا۔

اسی طرح 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1349 ڈالرز (ایک لاکھ 66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

جہاں یہ فونز ایپل کے سب سے مہنگے ترین فونز ہیں، وہیں دنیا بھر کے لوگ ان فونز کو حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور وہ صبح سے ہی فون کو خریدنے کے لیے دکانوں کے سامنے قطاروں میں نظر آئے۔

ان موبائلز کو ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین فون کہا جا رہا ہے—فوٹو: ٹوئٹر
ان موبائلز کو ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین فون کہا جا رہا ہے—فوٹو: ٹوئٹر
میلبورن میں صارف اپنا موبائل حاصل کرنے کے بعد خوش دکھائی دے رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی
میلبورن میں صارف اپنا موبائل حاصل کرنے کے بعد خوش دکھائی دے رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلوی صحافی نئے خریدے گئے آئی فون کی ویڈیو بناتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلوی صحافی نئے خریدے گئے آئی فون کی ویڈیو بناتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
چین میں بھی دکانوں کے باہر لمبی قطاریں نظر آئیں—فوٹو: اے ایف پی
چین میں بھی دکانوں کے باہر لمبی قطاریں نظر آئیں—فوٹو: اے ایف پی
چین میں زیادہ تر نوجوان آئی فون کے لیے بے تاب نظر آئے—فوٹو: اے ایف پی
چین میں زیادہ تر نوجوان آئی فون کے لیے بے تاب نظر آئے—فوٹو: اے ایف پی
نیدر لینڈ میں ایک صارف اپنا موبائل حاصل کرنے کے بعد خوشی سے فون دکھاتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
نیدر لینڈ میں ایک صارف اپنا موبائل حاصل کرنے کے بعد خوشی سے فون دکھاتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
لندن میں بھی دکانوں کے باہر لوگوں کی قطاریں نظر آئیں—فوٹو: سی این بی سی
لندن میں بھی دکانوں کے باہر لوگوں کی قطاریں نظر آئیں—فوٹو: سی این بی سی
دبئی کے دبئی مال میں بھی لوگوں کا جم غفیر موبائل لینے کے لیے پہنچا—فوٹو: ٹوئٹر
دبئی کے دبئی مال میں بھی لوگوں کا جم غفیر موبائل لینے کے لیے پہنچا—فوٹو: ٹوئٹر
سنگاپور میں لوگ دکانیں کھلنے سے پہلے ہی باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے—فوٹو: ٹوئٹر
سنگاپور میں لوگ دکانیں کھلنے سے پہلے ہی باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے—فوٹو: ٹوئٹر
دنیا کے تمام ممالک میں لوگوں کی قطاریں دیکھنے میں آئیں—فوٹو: ٹوئٹر
دنیا کے تمام ممالک میں لوگوں کی قطاریں دیکھنے میں آئیں—فوٹو: ٹوئٹر
کہیں لوگ فون کے لیے پریشان بھی دکھائی دیے—فوٹو: ٹوئٹر
کہیں لوگ فون کے لیے پریشان بھی دکھائی دیے—فوٹو: ٹوئٹر