انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے ایک پزل یا معمے نے لوگوں کو تقسیم کرکے رکھ دیا ہے جو کہ ایک سیدھا سادہ ریاضی کا مسئلہ ہے جس میں قینچی، ڈرائیر اور کنگھے کو پیش کیا گیا ہے۔

مگر اس میں حساب کتاب کا ایسا معمہ رکھا گیا ہے جو اکثر افراد کے ذہنوں کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔

یہ تصویر کچھ عرصے پہلے سامنے آئی تھی جس میں لوگوں کو ہر تصویر میں موجود اشیاءکی قدر یا ویلیو بتائی گئی۔

مزید پڑھیں : اس تصویر نے لوگوں کے ذہن کیوں گھما دیئے؟

جیسے قینچیاں جمع ہوکر 30 بنیں،یعنی ایک قینچی کی قدر 10 قرار پائی۔

اسی طرح ڈرائیر کی قدر 5 ہے جبکہ کنگھے کی جوڑی 2 نمبر کی حامل قرار دی گئی۔

تصویر کے آخر میں ایک ڈرائیر، ، ایک قینچی اور ایک کنگھے کو اکھٹا کرکے اوپر دی گئی معلومات کے ذریعے سوال کا جواب دینے کا چیلنج دیا گیا۔

اور انٹرنیٹ پر لوگ دیوانے سے ہوگئے اور سب الگ الگ جواب دینے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : اس تصویر میں چھپی حقیقت پکڑ سکتے ہیں؟

کچھ کے خیال میں اس کا جواب سولہ ہے جبکہ کچھ 14 پر متفق نظر آتے ہیں۔

آپ بھی کوشش کریں اور سوچیں صحیح جواب کیا ہوسکتا ہے، اگر کچھ سمجھ نہ آئیں تو اس سے نچلی لائن میں ہم نے جواب دیا ہے۔

اور اس پہیلی کا درست جواب ہے 15۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Shahzad Rasoul Sep 24, 2018 04:31pm
15