بھارت کے پانی چھوڑنے پر پاکستان میں سیلاب

26 ستمبر 2018

بھارت نے دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی چھوڑ دیا جس کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جب کہ سیالکوٹ میں چہور کے مقام پر نالہ ڈیک میں طغیانی سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔

اسی طرح بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی ہے، سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ انہار نے نالہ اوج اور نالہ ڈیک کے مقام پر فلڈ واچنگ کیمپ قائم کردیے۔

یاد رہے کہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا امکان ہے جس سے قریبی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے — فوٹو: آن لائن

اسی طرح بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی ہے — فوٹو: آن لائن

سیلابی ریلہ حفاظتی بندوں کے درمیان محفوظ طریقے سےگزر رہا ہے تاہم ناگہانی حالات کی صورت میں ضروری مشینری اور عملہ موجود ہے — فوٹو: آن لائن

دریائے راوی اور ستلج میں پانی کی صورتحال معمول پر ہے — فوٹو: اے پی پی

دوسری جانب فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی سطح 88 ہزار 364 کیوسک ہے اور اس وقت پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے — فوٹو: آن لائن

دریائے چناب میں اس وقت سیلاب کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے — فوٹو: آن لائن

دریائے چناب میں بھارت میں جموں توی کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوئی جہاں پانی کا لیول 20 ہزار کیوسک سے بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک کی سطح پر پہنچ گئی — فوٹو: آن لائن

سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ انہار نے نالہ اوج اور نالہ ڈیک کے مقام پر فلڈ واچنگ کیمپ قائم کردیے — فوٹو: اے پی پی

پنجاب کے شہر شکر گڑھ میں نالہ بئیں میں طغیانی کے بعد سیکڑوں ایکڑ فصل زیر آب آگئی — فوٹو: آن لائن