گوگل سرچ میں چھپا یہ دلچسپ گیم کھیلا آپ نے؟

اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2018
گوگل اکثر اپنے سرچ انجن میں دلچسپ فیچرز چھپا دیتا ہے اور ایسا برسوں سے ہورہا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
گوگل اکثر اپنے سرچ انجن میں دلچسپ فیچرز چھپا دیتا ہے اور ایسا برسوں سے ہورہا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر انٹرنیٹ پر سرچنگ کے دوران بیزاری محسوس ہورہی ہے تو گوگل سرچ میں چھپا گیم آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

گوگل اکثر اپنے سرچ انجن میں دلچسپ فیچرز چھپا دیتا ہے اور ایسا برسوں سے ہورہا ہے۔

اور ایسا ہی ایک ٹیکسٹ بیسڈ ایڈونچر گیم آپ اپنے براﺅزر پر کھیل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : گوگل سرچ میں چھپی یہ خفیہ ٹرکس جانتے ہیں؟

ریڈیٹ کے ایک صارف نے اس گیم کو دریافت کیا جو کہ ڈویلپر کنسول میں چھپی ہوئی ہے۔

اس مقصد کے لیے گوگل پر text adventure لکھ کر سرچ کریں اور اس کے بعد Control+Shift+J کلک کریں تو یہ گیم اوپن ہوجائے گا۔

یہ گیم کچھ ایسی ہوگی — اسکرین شاٹ
یہ گیم کچھ ایسی ہوگی — اسکرین شاٹ

یہ گیم کروم، فائرفوکس اور مائیکرو سافٹ ایج پر کھیلا جاسکتا ہے۔

ڈویلپر کنسول میں آپ سے سب سے پہلے پوچھا جائے گا کہ کیا یہ گیم کھیلنا پسند کریں گے، جس پر yes ٹائپ کرکے انٹر بٹن دبانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل پر کبھی ان چیزوں کو سرچ مت کریں

اس کے بعد گیم آپ کو بتائے گا کہ ارگرد کیا ہورہا ہے اور اشیا اور لوگوں سے انٹرایکٹ اور کمروں کے درمیان حرکت کا کہے گا۔

اس گیم کے آغاز پر گوگل لوگو کا G اوپر نظر آئے گا اور اس گیم کو مکمل ہونے میں 30 سے 60 منٹ درکار ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں