فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے علاوہ کچھ ایسے اداکار بھی ہوتے ہیں جو اپنے خطرناک اسٹنٹ سے شائقین کا دل جیت لیتے ہیں، مگر ایسے ہی کردار ادا کرنے والی آسٹریلوی اداکارہ کو انٹرنیٹ پر سرچنگ کے لیے دنیا کی خطرناک ترین اداکارہ قرار دے دیا گیا۔

چند معروف شخصیات کے بارے میں گوگل پر سرچ کرنا آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے اور خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں داخل ہوسکتے ہیں۔

کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی نے آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جن میں جس میں بیٹ وومین جیسے کردار ادا کرنے والی روبی روز پہلے نمبر پر رہیں۔

اس فہرست میں خواتین کو غلبہ حاصل ہے یعنی 10 میں سے 9 خواتین جبکہ صرف ایک مرد کو شامل کیا گیا ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن سیلیبریٹی کرسٹین کیولاری اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام
—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام

مزید پڑھیں: ’بولی وڈ کی سب سے بدصورت اداکارہ‘

فرانسیسی اداکارہ ماریون کوٹیالارڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔

—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام
—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام

ونڈر وومن فلم سے پہچان بنانے والی امریکی اداکار لیںڈا کارٹر چوتھے نمبر پر ہیں۔

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

آسٹریلوی اداکارہ روز بیرن اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام
—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام

امریکی ادارہ دیبرا میسنگ نے چھٹا نمبر حاصل کرسکیں۔

—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام
—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام

رئیلٹی ٹی وی اسٹار كورٹنی كارداشيان ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام
—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام

یہ بھی پڑھیں : کیٹ ونسلیٹ ہولی وڈ اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں

امریکی اداکارہ امبر ہرڈ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام
—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام

مارننگ شو میزبان کیلی ریپا نویں نمبر پر ہیں۔

—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام
—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام

امریکی اداکار اور فٹبال کے سابق کھلاڑی بریڈ ولیم ہینکے دسویں نمبر پر جگہ بناسکے۔

—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام
—فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام

تبصرے (0) بند ہیں