گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے جس کو استعمال کرنے پر آپ کو اسمارٹ فون پر ٹائپ یا کلک کرنے کی ضروت نہیں ہوگی بلکہ صرف اپنی آواز سے تمام اپلیکشنز کو استعمال کرسکیں گے۔

وائس ایسسز نامی یہ ایپ یہ ایپ ویسے ہی کام کرتی ہے جیسے آپ گوگل اسسٹنٹ پر وائس کمانڈز دیتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو مکتلف امراض جیسے پارکنسن کے شکار افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا مگر یہ عام لوگوں کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : گوگل کی موبائل ڈیٹا کا خرچہ بچانے والی ایپ متعارف

اس ایپ کی مدد سے آپ ایپس میں نیوی گیٹ، ٹیکسٹ لکھنے یا ایڈٹ کرنے اور گوگل اسسٹنٹ سے بات کرسکیں گے۔

اسی طرح آواز سے مختلف ایپس میں ٹیپ بٹن کا کام لیا جاسکے گا یا کنٹرول ایڈجسٹ کیے جاسکیں گے۔

اگر کوئی صارف ٹیکسٹ لکھنا یا ایڈٹ کرنا چاہتا ہے تو وہ اوکے گوگل کہنے کے بعد اپنی مطلوبہ ایپ جیسے واٹس ایپ کو اوپن واٹس ایپ کمانڈ سے کھولے گا اور ٹیکسٹ لکھنے کے لیے اپنے جملے بولے گا۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کی نئی ایپ نے میسنجر کو پیچھے چھوڑ دیا

یہ ایپ اینڈرائیڈ 5.0 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹم والے فونز پر کام کرے گی جس کو انسٹال کرنے کے بعد اوکے گوگل کہنے پر فون وائس ایسسز موڈ پر چلا جائے گا۔

یہ ایپ فی الحال صرف انگلش زبان کے لےی دستیاب ہے مگر جلد اس میں دیگر زبانوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں