کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گھر کے اندر گیس دھماکے سے کم عمر بہن بھائی جاں بحق اور والدین زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ گھر کے اندر گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بچے بری طرح جھلس گئے اور ان کے والدین شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ : اسکول وین میں سیلنڈر دھماکا، 2 بچے جاں بحق

شیرشاہ تھانے کے ایس ایچ او انعام حسن نے بتایا کہ متاثرہ خاندان عالمگیر روڈ پر واقع ایک کمرے کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی اور جسے ہی گھر کے فرد نے ماچس جلائی تو دھماکا ہو گیا۔

ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کو کراچی سول ہسپتال کے برن سینٹر میں لایا گیا جہاں 3 سالہ اقصیٰ اور اس کی ایک سالہ بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ساہیوال میں خواجہ سرا کو زندہ جلا دیا گیا

ڈاکٹر کے مطابق اقصیٰ 72 فیصد اور اس کی بہن اویسا 35 جھلس چکی تھی۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کے والد 24 سالہ عزیز الرحمٰن اور ان کی اہلیہ 22 سالہ مریم کو طبی امداد دی جاری ہے اور ان کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق عزیز الرحمٰن 66 فیصد اور ان کی اہلیہ مریم 79 جھلس چکی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں