خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بلین ٹری سونامی نرسری میں نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔

مقامی پولیس نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کے نتیجے میں ہزاروں نو خیز پودے جل گئے۔

پولیس نے ابتدائی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے جنگل کے نگراں سے مبینہ دشمنی میں آگ لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے 2015 میں ضلع لکی میں دریائے کرم کے قریب بلین ٹری سونامی کے نام سے درخت لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 10 ارب درختوں کا حساب کتاب: حقیقی اور غیر حقیقی خیالات کا جائزہ

اس منصوبے کے تحت علاقے میں 1 لاکھ 30 ہزار نو خیز پودے لگائے گئے تھے۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) گل محمد نے ڈان نیوز کو بتایا کہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف نرسری کو تباہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو جنگل کے نگراں کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: درخت لگائیے لیکن یہ بھی سوچیے کہ یہ بحران پیدا کیسے ہوا؟

ان کا کہنا تھا کہ درخواست میں نگراں کا کہنا تھا کہ ان کے مخالف قبیلے کے 3 سے 4 افراد اس واقعے میں ملوث ہیں۔

آگ لگانے کے واقعے میں فی الحال کوئی گرفتاری سامنے نہیں آئی ہےتاہم پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس اس واقعے پر تحقیقات کر رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں