پاکستان کو دھمکی دینے پر بلغاری نوجوان کو جیل کی سزا

اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2018
لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والی جمہوریہ چیک کی خاتون — فائل فوٹو
لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والی جمہوریہ چیک کی خاتون — فائل فوٹو

چیک کی عدالت نے پاکستان میں رواں سال کے آغاز میں ہیروئن اسمگل کرنے والی گرفتار خاتون کی رہائی اور دہشت گردی کے حملوں کی دھمکی دینے والے نوجوان بلغاری شخص کو 40 ماہ قید کی سزا سنادی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پریگ کی مقامی عدالت نے 21 سالہ نکولائی سمیونوف کو پاکستان نیوز چینل اور نیوز ویب سائٹ کو دھمکی آمیز ای میلز، میسجز بھیجنے کے جرم کا مرتکب ٹھہرایا۔

ان دھمکیوں میں نوجوان نے رواں سال جنوری کے مہینے میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والی جمہوریہ چیک کی تیریزا نامی خاتون کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے 9 کلو منشیات برآمد

عدالت میں پراسیکیوشن نے نوجوان کی جانب سے بھیجے پیغام کو پڑھ کر سنایا۔

پیغام میں لکھا گیا تھا کہ ’اگر پاکستان نے 9 کلو ہیروئن کے ساتھ پکڑے جانے والی تیریزا کو 48 گھنٹوں کے دوران رہا اور جمہوریہ چیک کے جہاز میں نہیں بٹھایا تو پاکستان میں دہشت گردی کے حملے رونما ہوں گے‘۔

نکولائی سمیونوف کی جانب سے عدالت میں اپنے جرم کے اعتراف کے بعد 40 ماہ قید کی سزائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پرواز سے ہیروئن برآمد کی گئی،برطانوی حکام

مجرم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان دھمکیوں کے ایسے نتائج نکل سکتے ہیں۔

نوجوان کے وکیل نے عدالت میں سزا معطلی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کو نہیں معلوم تھا کہ کوئی ان کے پیغامات کو سچ سمجھے گا اور خصوصی طور پر اس وقت جب میں نے اس میں اپنا فون نمبر اور ای میل ایڈریس بھی دیا ہو‘۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نکولائی سمیونوف کی سزا پوری ہونے کے بعد انہیں جمہوریہ چیک سے 8 سال کے لیے ملک بدر کردیا جانا چاہیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں