آج کے دور میں فریج آپ کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا باورچی خانے میں موجود باقی چیزیں آپ کے لیے اہم ہوں گی۔

ایسا اب شاید ہی کوئی گھر ہوگا، جہاں فریچ موجود نہ ہو، کیوں کہ بڑھتی گرمی کی وجہ سے فریج کی ضرورت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

کھانے کو ٹھنڈا رکھنے اور خراب ہونے سے بچانے کے لیے فریج آج ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے۔

لیکن کثیر تعداد میں کھانا رکھنے کے باعث فریج اتنا ہی جلدی گندا بھی ہوجاتا ہے جس کے بعد اس میں بو آنا شروع ہوجاتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ طویل وقت تک اپنے فریج کو صاف نہ کریں تو اس میں ایسے جراثیم پیدا ہوسکتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے بھی کافی خطرناک ہوں گے، اس کے علاوہ کئی کھانوں کی بو بھی فریخ میں بس جاتی ہے جسے بعدازاں ختم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ان 9 غذائی اشیاءکو کبھی فریج میں نہ رکھیں

اپنے فریج کو اچھی طرح صاف کرنا بےحد ضروری ہے، اس لیے یہاں چند نہایت آسان ٹرکس بتائی جارہی ہیں، جن کو آزما کر آپ اپنے فریج کو بالکل نیا کرسکتے ہیں اور اس میں موجود بو سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

اچھی طرح صفائی کریں

اپنے فریج کو بو سے بچانے کے لیے سب سے پہلا قدم یہی ہونا چاہیے کہ آپ اس کو اچھی طرح صاف کریں، فریج بند کریں، اس میں جمی ہوئی برف کو پگھلائیں، فریج میں موجود تمام کھانے کی اشیاء باہر نکال دیں اور صفائی کا عمل شروع کریں۔

گیلے کپڑے سے فریج کے دروازے اور تختے صاف کریں، اس کے علاوہ ایسی کوئی اشیاء جس کے بارے میں آپ کو محسوس ہورہا ہو کہ یہ خراب ہونے والی ہے اسے واپس فریج میں نہ رکھیں۔

جب آپ صفائی کرلیں، تو فریج میں سامان واپس رکھنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ فریج اندر سے پوری طرح خشک ہوچکا ہو۔

صحیح درجہ حرارت ضروری ہے

فریج میں موجود بو کی بات کی جائے تو فریج کا درجہ حرارت اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے، صحیح درجہ حرارت 37 ڈگری فارن ہائیٹ سیٹ کریں، زیادہ ٹھنڈا یا گرم کھانا بھی صحت کے لیے مثبت نہیں ہوگا۔

ان ٹرکس کو فالو کریں اور فریج میں موجود بو سے نجات پائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں