کوئٹہ: پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے بیجنگ کو کوئی اعتراض نہیں۔

کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب بہت جلد سی پیک کا حصہ بنے گا، سفیر

چین کے سفیر سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے پریس کلب کا دورہ بھی کیا۔

بعدازاں سفیر یوجنگ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کی۔

یاؤجنگ نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ سی پیک کا جائزہ لیا گیا اور نئے منصوبوں پر اتفاق رائے قائم ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام منصوبے سی پیک کے تحت وقت پر مکمل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں، ایرانی سفیر

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ سی پیک کو افغانستان کے ذریعے وسطیٰ ایشیائی ممالک سے جوڑا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں پیدا ہوں گی۔

چینی سفیر نے واضح کیا کہ سی پیک ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں پاکستان کے شہریوں کو ملازمت کے مواقع حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان، زراعت، لائیو اسٹاک اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعے فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے خواہشمند ہیں، ایرانی سفیر

چیمبر آف کامرس کے اراکین نے چینی سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ میں چینی قونصلیٹ قائم کریں تاکہ کاروباری شخصیات کے لیے آسانیاں پیدا ہو سکیں۔

جس پر چینی سفیر نے بزنس کمیونیٹی سے وعدہ کیا کہ ان کی درخواست کو بیجنگ کی اعلیٰ قیادت تک پہنچائیں گے۔    

تبصرے (0) بند ہیں