دلیپ کمار ہسپتال سے ڈسچارج

11 اکتوبر 2018
دلیپ کمار گزشتہ چند سال سے بیمار ہیں—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز
دلیپ کمار گزشتہ چند سال سے بیمار ہیں—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ کے معروف اداکار 95 سالہ دلیپ کمار کو تین دن تک زیر علاج رکھنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے دلیپ کمار کو 8 اکتوبرکو نمونیا کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دلیپ کمار کو گزشتہ 4 ہفتوں میں 2 بار ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

اس سے قبل انہیں گزشتہ ماہ 5 ستمبر کو اچانک سینے میں درد اور نمونیا کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

دلیپ کمار 5 ستمبر سے 24 ستمبر تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے اور یہ پہلا موقع تھا کہ وہ گزشتہ چند سال میں پہلی بار 2 ہفتوں تک زیر علاج رہے۔

دلیپ کمار کو 2 ہفتوں میں سے زیادہ دن تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا تھا۔

ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے 2 ہفتوں بعد ہی ان کی طبعیت ایک بار پھر بگڑ گئی تھی اور انہیں 8 اکتوبر کو دوبارہ ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم اب انہیں تین دن تک زیر علاج رکھنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی جانے والی ٹوئیٹ میں ان کی اہلیہ نے بتایا کہ صاحب کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں گھر منتقل کیا گیا۔۔

انہوں نے بتایا کہ اب دلیپ کمار کی صحت بہتر ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں چند دن تک تنہائی میں رہ کر آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار گزشتہ ایک دہائی سے بیمار اور کمزور ہیں، انہیں متعدد بار سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، بخار اور دیگر بیماریوں کے باعث ہسپتال داخل کرایا جاتا رہا ہے۔

علاوہ ازیں بڑھتی عمر کے ساتھ انہیں صحت کے دیگر مسائل بھی ہونے لگے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں