امریکا میں سمندری طوفان ’مائیکل‘ نے تباہی مچادی

12 اکتوبر 2018

واشنگٹن: سمندری طوفان ’مائیکل‘ نے فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں تباہی مچا دی۔

مختلف حادثات میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

طوفان کے باعث لاکھوں کی تعداد میں افراد نقل مکانی کرکے محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔

250 کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے بیشتر درخت اور بجلی کے کھمبے گرا دیئے اور سیکڑوں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔

امریکی حکام نے فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے لاکھوں مکینیوں کو علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کردی۔

طوفان نے ساحل پر موجود کشتیوں کو بتاہ کردیا— فوٹو: اے ایف پی

میامی میں طوفان کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

طغیانی کے باعث کشتیاں ساحل پر آگئیں — فوٹو: اے ایف پی

فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے — فوٹو: اے ایف پی

لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریاست میں آئے طوفان سے کئی گھر تباہ ہوگئے— فوٹو: اے ایف پی

سڑکوں پر پڑے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

درخت گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے— فوٹو: اے ایف پی