اگر آپ نے کچھ دیر قبل پیاز اور لہسن سے بنا کوئی پکوان کھایا ہو اور کسی سے بات کرنے پر آپ کے منہ سے بو آرہی ہو تو یقیناً اس موقع پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پیاز اور لہسن یقیناً ہر پکوان کو ذائقہ دار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم اس کی بو آپ کے منہ میں بس جاتی ہے، جسے ختم کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔

لہسن اور پیار کھانے کے بعد منہ سے بو آتی کیوں ہے؟

لہسن اور پیاز دونوں میں سلفرس کمپاؤنڈز شامل ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ایسی بو پیدا ہوتی ہے، ان دونوں سبزیوں کو کاٹنے پر ایک گیس ریلیز ہوتی ہے، جن میں ایسے بیکٹیریاز موجود ہوتے ہیں جو اس قسم کی بو پیدا کریں، یہی وجہ ہے کہ ان کو کھانے کے بعد سانس میں یہ بو بس جاتی ہے۔

پیاز اور لہسن کھانے کے بعد منہ سے آنے والی بو کو دور کیسے بھگائیں؟ اس کے لیے چند آسان ٹپس مندرجہ ذیل ہیں:

دودھ پی لیں

تحقیق کے مطابق دودھ میں ایسی خاصیت ہے کہ اسے پینے کے بعد سانس میں موجود پیاز اور لہسن کی بو بہت حد تک کم ہوسکتی ہے۔

لیموں

لیموں میں موجود اسٹریک ایسڈ منہ میں بسی بو کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس میں اینٹی بیکٹیریل پراپرٹیز موجود ہیں جو بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہیں، اس کے لیے ایک گلاس پانی میں لیموں کے رس کا ایک کھانے کا چمچ ملا کر 2 سے 3 مرتبہ اس کی کلیاں کریں۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا کا استعمال بھی کافی کارآمد ہے، نیم گرم پانی میں بیکنگ سوڈا کا ایک چمچ ملائیں، جبکہ اس میں تھوڑا نمک بھی شامل کریں، اس پانی سے تب تک کلی کریں جب تک منہ سے بو نہ چلی جائے۔

چینی کھالیں

چینی بھی سانس سے بو بھگانے میں مددگار ہے، منہ میں کچھ دیر چینی رکھیں جس کے بعد چبا کر کھالیں۔

سیب

یا تو ایک گلاس سیب کا جوس پی لیں یا پھر ایک سیب کھا لیں، اس سے بھی سانس میں موجود بو فوری چلی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں