تمام والدین اپنی بیٹیوں کی محفوظ پرورش اور اچھی زندگی چاہتے ہیں۔ مگر ایسی دنیا میں جہاں خواتین کے خلاف جرائم بہت عام ہوچکے ہوں وہاں والدین اکثر اپنی بیٹیوں کی حفاظت کے لیے فکرمند رہتے ہیں۔

لہٰذا بیٹیوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی اپنی خوشی اور سلامتی کا خیال رکھیں۔ یہاں وہ کچھ باتیں بتائی جا رہی ہیں جنہیں اپنی والدہ سے خفیہ رکھنا لڑکیوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

1: جنسی استحصال

اگر کوئی لڑکی کبھی بھی جنسی استحصال کا نشانہ بنے تو اسے فوراً اپنی والدہ کو بتانا چاہیے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ کس طرح استحصال کرنے والے لوگ لڑکیوں کو ایسی باتیں خفیہ رکھنے پر مجبور کرتے ہیں، چنانچہ لڑکیاں اکثر تیسرے فریق کو یہ بتانے سے قاصر رہتی ہیں۔ اگر وہ ان باتوں کو خفیہ رکھے تو ایسے لوگ صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ چنانچہ ایسے کسی بھی واقعے کے بارے میں اپنی والدہ کو سب سے پہلے بتانا چاہیے۔

پڑھیے: بہت ہوا، اب ہراسمنٹ پر بات ہوگی!

2: جب گھریلو تشدد کا شکار ہوں

ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی شادی شدہ زندگی خوشی خوشی گزرے مگر ہر کسی کو یہ نعمت نصیب نہیں ہوتی۔ اکثر اوقات لڑکیوں کو اس حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ ان کا شریکِ حیات ان کے لیے درست شخص نہیں ہے یا پھر وہ گھریلو تشدد کا شکار بن جاتی ہیں۔

وہ اپنے طور پر معاملات درست کرنے کی کوششیں کرتے ہوئے سوچوں میں کئی راتیں گزار دیتی ہیں مگر انہیں اس اہم معاملے کے بارے میں اپنی والدہ کو ضرور آگاہ کرنا چاہیے۔ اگر گھریلو تشدد کا معماملہ ہو تو ماں اور بیٹی مل کر حکام سے رابطہ کرسکتی ہیں اور اگر صرف تعلقات میں خرابی ہو تو مل جل کر اس کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔

3: اگر کوئی بلیک میل کر رہا ہو تو

بلیک میلنگ کے شکار افراد کے لیے بلیک میلر کے چنگل سے نکلنا آسان نہیں ہوتا اور آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں غلط نیت رکھنے والے افراد آسانی سے ہماری ذاتی معلومات اور تصاویر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، وہاں اس بات کے بہت امکان ہیں کہ لڑکیاں بلیک میلنگ کا شکار ہوجائیں۔ اگر کوئی لڑکی بلیک میلنگ کا شکار ہوجائے تو اسے فوراً اپنی والدہ کو آگاہ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیے: ہیکنگ اور بلیک میلنگ کے متاثرین کے لیے 7 رہنما نکات

4: دوستوں کے ساتھ دیر رات تک باہر رہنا

خواتین کے خلاف جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ بہت اہم ہے کہ ایک لڑکی جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ باہر رہے تو اپنی والدہ کو ضرور آگاہ کرے۔ کوئی بھی لڑکی کسی بھی حالات کے لیے چاہے کتنی ہی تیار یا کتنے ہی محفوظ ہاتھوں میں کیوں نہ ہو، مگر مشکل حالات میں اس کی ماں سے زیادہ اچھا خیال اور کوئی نہیں رکھ سکتا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں