کیا پُرمسرت ازدواجی تعلقات کیلئے بیوی کا خوبصورت ہونا ضروری؟

اطمینان بخش ازدواجی تعلقات کیلئے بیوی کا خوبصورت ہونا ضروری؟

نا صرف یہ بلکہ ایسے اور بہت سے سوالات یقیناََ شادی شدہ خواتین کے ذہنوں میں گردش کرتے ہوں گے جیسا کہ کیا آپ جانتی ہیں کہ آپ کے خاوند کو کیا چیز خوش رکھ سکتی ہے؟ اور کیا خاوند سے آپ کا اچھا تعلق صرف آپ کی خوبصورتی کی وجہ سے ہے؟

— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

ویسے تو ایسے تجربات موجود ہیں کہ پُر مسرت اور اطمینان بخش ازدواجی زندگی کے لیے اہلیہ کا خوبصورت ہونا ضروری نہیں لیکن حال ہی میں ایک ایسی تحقیق سامنے آئی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پُرمسرت اور بہتر ازدواجی تعلقات میں اہلیہ کی خوبصورتی کا اہم کردار ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں تجویز دی گئی ہے کہ ازدوواجی زندگی سے متعلق خاوند کا اطمینان ان کی اہلیہ کی خوبصورتی پر انحصار کرتا ہے۔

— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

ایسا کیوں ہے؟ اس کی تفصیلات نیچے بتائی جارہی ہیں۔

تحقیق

جرنل آف پرسنیلٹی اینڈ سوشل سائیکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق فلوریڈا کی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائیکولوجسٹ انڈریا میلٹرز نے سروے کے دوران 4 سال سے ازدواجی تعلق میں بندھے 4 سو 50 جوڑوں سے سوال کیا کہ کیا ان کے تعلق کے لیے اپنے ساتھی کی جسمانی خوبصورتی کا کردار ہے؟

— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

جوڑوں کو اپنے تعلقات کو یومیہ کے حساب سے 8 درجوں تک ریٹ کرنے کو کہا گیا تھا۔

سروے کے حیران کردینے والے نتائج

سروے کے نتائج انتہائی حیران کن اور دلچسپ تھے، جس کے مطابق اہلیہ کا خوبصورت ہونا خاوند کے لیے ازدواجی تعلقات سے متعلق اطمینان کا عنصر بڑھا دیتا ہے۔

کیا بیویوں کے لیے خاوند کے ظاہری خدوخال معنی رکھتے ہیں؟

— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

اس سروے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ بیویاں اپنے شوہروں کے ظاہری خدو خال میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتیں۔

تحقیق کے مطابق توجہ کا عنصر بیویوں کی نسبت شوہروں میں زیادہ ہوتا ہے، تو یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس حوالے سے بیویاں کیا سوچتی ہیں؟

— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

اس کے علاوہ جو بیویاں توجہ کا مرکز ہوتی ہیں ان کے اطمینان کی سطح کیا ہوتی ہے؟ تو تحقیق کے مطابق ایسی بیویوں کا ماننا ہے کہ خوش رہنے والے خاوند ہی انہیں بھی مطمئن رکھ سکتے ہیں۔

یہ پہلی تحقیق نہیں

حالیہ تحقیق سے قبل یو سی ایل اے کے ریلیشن شپ انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی تحقیق میں بھی کچھ ایسے ہی ملتے جلتے نتائج سامنے آئے تھے۔

— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ جو خاوند ظاہری خدو خال کے حوالے سے خود کو اپنی اہلیہ سے زیادہ بہتر تصور کرتے ہیں وہ جذباتی معاملات میں اپنے ساتھی کو بہت ہی محدود مدد فراہم کرتے ہیں۔