’عوام نے ضمنی الیکشن سے نیازی صاحب کا احتساب شروع کردیا‘

16 اکتوبر 2018
—حمزہ شہباز : فائل فوٹو / ڈان نیوز
—حمزہ شہباز : فائل فوٹو / ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوام نے ضمنی الیکشن سے نیازی صاحب کا احتساب شروع کردیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ عوامی عدالت میں سرخرو ہوئے اور ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا 71 سالہ ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ڈیڑھ مہینے بعد حکومت ضمنی الیکشن ہار جائے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈالر کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ،اسٹاک مارکیٹ گرگئی ،ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی نہیں کھلنڈروں کی جماعت ہے جو بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھارہے ہیں۔

مزید پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

شہباز شریف کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو دوبارہ 14 روز کا ریمانڈ دے دیا ہے یہ کیا مذاق ہے،ایک آدمی جس نے دس سال عوام کی خدمت اس کو دھر لیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قبضہ گروپ علیم خان اور عثمان بزدار نظر نہیں آتے، عوام کو حکومت میں آنے کے بعد عثمان بزدار اور علیم خان تحفے میں دیئے گئے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف نے کون سا وعدہ پورا کیا، یہ جعلی مینڈیٹ ہیں اور جعلی نعرے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ احتساب بنی گالا سے شروع ہونا چاہیے، عوام کی عدالت ہے اور عوام نے فیصلہ کرنا ہے نیب کے پیچھے نیازی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج نیازی صاحب کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں وہ اپنی دونوں سیٹیں بھی ہار چکے ہیں، عمران نیازی کو یو ٹرن کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دو کام کیے ایک بھینسیں بیچی اور دوسرا پٹرول پمپ کے باتھ روم صاف کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈٹ کر عمران خان کے بغض کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ آج پنجاب اسمبلی میں بیھٹے ہوئے ہیں، شہباز شریف باعزت طریقے سے واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نئے پاکستان کے خلاف نہیں ہیں، ان کو حکومت کرنے دیں ہم ان کے خلاف نہیں ہیں، ہم ابھی اپوزیشن کریں ان کو بھرپور دیکھیں گے۔

پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کا قصور یہ ہے اس نے ایک مجرم کے خلاف کاروائی کی تو ان کو پکڑ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ احتساب یہ ہے کہ جعلی وزیر اعظم 2 ہزار ووٹوں سے جیتیں اور 10 ہزار ووٹوں سے ہار جاتے ہیں، لوگوں کو ان کا اصل چہرہ پتہ لگنا چاہیے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ شیشے کے گھر میں بیھٹے ہوئے ہیں جعلی ووٹ لے کر آئے ہیں اس لیے ہر چیز سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک عدالت میں نواز شریف پیش ہورہے تھے، دوسری میں شہباز شریف پیش ہورہے تھے، اگر مریم نواز کا احتساب ہوسکتا ہے تو علیمہ خان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں