بولی وڈ کی کامیاب فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ریلیز کو تو 20 سال بیت گئے، تاہم اس کے ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کے لیے آج بھی یہ فلم اتنی ہی خاص ہے جتنی ریلیز کے موقع پر تھی۔

کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم کی کہانی کالج کے دو دوستوں راہول اور انجلی کے گرد گھومتی تھی۔

مزید پڑھیں: کیا ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نئی کاسٹ کے ساتھ واپس آرہی ہے؟

خیال رہے کہ حال ہی میں کرن جوہر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ کبھی اس فلم کا سیکوئل بنائیں گے تو اس میں رنبیر کپور، جھانوی کپور اور عالیہ بھٹ کو کاسٹ کریں گے۔

اس کاسٹنگ کے حوالے سے فلم کی مرکزی اداکارہ کاجول سے بھی سوال کیا، تاہم انہوں نے کوئی مثبت جواب دینے کے بجائے ان تین نوجوان اداکاروں کو چیلنج کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'کچھ کچھ ہوتا ہے کی کہانی فضول تھی'

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جب کاجول سے اس کاسٹنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ ’اچھی بات ہے کہ وہ لوگ فلم میں کام کریں لیکن میں جانتی ہوں کہ وہ اس طرح کا کام کر ہی نہیں پائیں گے جو ہم نے کیا تھا، یہ ناممکن ہے‘۔

دوسری جانب کرن جوہر نے بھی ٹوئٹر پر فلم کے 20 سال مکمل ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں