Dawnnews Television Logo

پاک بحریہ میں17 ہزار ٹن فلیٹ ٹینکر پی این ایس معاون کی شمولیت

پی این ایس معاون کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تعمیر ہونے والا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز ہے، پاک بحریہ
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2018 12:44pm

پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ 1700ٹن فلیٹ ٹینکر پی این ایس معاون پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران پاکستان نیوی فلیٹ میں شامل کردیا گیا۔

اس تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پی این ایس معاون کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تعمیر ہونے والا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز ہے۔

یہ جہاز کئی مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت کا حامل ہے جن میں سمندر میں موجود پاک بحریہ کے دیگر جہازوں کو تیل اور دیگر فوجی سازو سامان کی فراہمی شامل ہے۔

جہاز پر دو ہیلی کاپٹر ز کی گنجائش موجود ہے جس کے علاوہ پی این ایس معاون پر جدید ترین طبی سہولیات بھی موجود ہیں جس کی بدولت یہ جہاز کسی بھی قسم کی قدرتی آفات کے دوران سمندر میں محو سفر دوست ممالک کے بحری جہازوں کو فوری امداد بھی فراہم کر سکتا ہے۔

پی این ایس معاون کراچی شپ یارڈ میں تعمیر ہونے والا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے — فوٹو: نیوی پی آر
پی این ایس معاون کراچی شپ یارڈ میں تعمیر ہونے والا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے — فوٹو: نیوی پی آر

پی این ایس معاون کو پاکستان نیوی ڈاکیارٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران نیوی فلیٹ میں شامل کیا گیا — فوٹو: نیوی پی آر
پی این ایس معاون کو پاکستان نیوی ڈاکیارٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران نیوی فلیٹ میں شامل کیا گیا — فوٹو: نیوی پی آر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بیش بہا بحری وسائل سے نوازا ہے اور ہم اس سیکٹر یعنی بلیو اکانومی کو فروغ دے کر ان وسائل سے بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بحری شعبے کی ترقی سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے منصوبے سے پاکستان کی بحری حدود میں بحری تجارت اور سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ان تمام تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے ایک مستحکم بحریہ ناگزیر ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل عباسی صدر مملکت عارف علوی کو پی این ایس معاون کا ماڈل پیش کر رہے ہیں — فوٹو: نیوی پی آر
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل عباسی صدر مملکت عارف علوی کو پی این ایس معاون کا ماڈل پیش کر رہے ہیں — فوٹو: نیوی پی آر

نیوی چیف صدر مملکت کو نو تعمیر شدہ جہاز کے بارے میں بتا رہے ہیں — فوٹو: نیوی پی آر
نیوی چیف صدر مملکت کو نو تعمیر شدہ جہاز کے بارے میں بتا رہے ہیں — فوٹو: نیوی پی آر

پی این ایس معاون کو پاکستان نیوی ڈاکیارٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران نیوی فلیٹ میں شامل کیا گیا — فوٹو: نیوی پی آر
پی این ایس معاون کو پاکستان نیوی ڈاکیارٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران نیوی فلیٹ میں شامل کیا گیا — فوٹو: نیوی پی آر

تقریب میں وفاقی وزراء، سفراء، نمایاں سول شخصیات اور فوجی حکام کے علاوہ ترک حکام نے شرکت کی — فوٹو: نیوی پی آر
تقریب میں وفاقی وزراء، سفراء، نمایاں سول شخصیات اور فوجی حکام کے علاوہ ترک حکام نے شرکت کی — فوٹو: نیوی پی آر

حکومت پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے اور بحری شعبے کے فروغ کے لیے تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی، صدر مملکت — فوٹو: نیوی پی آر
حکومت پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے اور بحری شعبے کے فروغ کے لیے تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی، صدر مملکت — فوٹو: نیوی پی آر

بحری شعبے کی ترقی سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا، عارف علوی
بحری شعبے کی ترقی سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا، عارف علوی