’وش ملے‘ میں امیتابھ اور عامر کا رقص

17 اکتوبر 2018
فلم رواں سال 8 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم رواں سال 8 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی رواں سال کی سب سے بڑی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا پہلا گانا بھی سامنے آگیا، جس میں فلم کے مرکزی اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن ایک ساتھ دلچسپ انداز میں نظر آئے۔

’وش ملے‘ نامی اس گانے میں امیتابھ بچن اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کیا، جسے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی ٹیم میں موجود ہیں۔

اس گانے کی گلوکاری سکھوندر اور ویشال ڈڈلانی نے کی ہے، جبکہ اسے امیتابھ بھٹاچاریا نے تحریر کیا ہے۔

گانے کی کوریوگرافی پرابھودیوا نے کی ہے۔

فلم ٹھگس آف ہندوستان میں کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی ہدایات وجے کرشنا اچاریا نے دی ہے۔

فلم کو ہندوستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا جارہا ہے، جو رواں سال 8 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں