بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق کشمیری نوجوان کی نمازِ جنازہ ادا

18 اکتوبر 2018

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے حالیہ ریاستی دہشت گردی میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو قتل کردیا۔

کرفیو کے باوجود کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے شہید شوکت احمد بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

کاکاپورہ میں بھارتی افواج کے مظالم کا نشانہ بننے والے نوجوان نے جامعہ کشمیر سے فارمیسی میں گریجویشن کیا تھا۔

نوجوان کی ہلاکت کے بعد بھارتی فورسز کی جانب سے نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کے لیے ان کے آبائی گاؤں جانے والے تمام راستے بند کردیے تھے۔

نوجوان کی ہلاکت پر جامعہ کشمیر کے طلبا کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

بھارتی فورسز کی حالیہ ریاستی دہشت گردی میں نوجوان کشمیری کی ہلاکت پر مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔

گزشتہ روز سری نگر کے علاقے فتح کَدال میں محاصرہ کے بعد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے 3 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا تھا۔

واقعے کے بعد ضلع سری نگر میں تمام تعلیمی ادارے احتجاجاً بند کر دیئے گئے تھے جبکہ انتظامیہ نے مظاہروں کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی۔

بھارتی فوجی احتجاج میں شریک کشمیری نوجوان پر تشدد کررہا ہے — فوٹو : اے ایف پی
بھارتی فوجی احتجاج میں شریک کشمیری نوجوان پر تشدد کررہا ہے — فوٹو : اے ایف پی
کشمیری نوجوان کی ہلاکت پر خواتین غم سے نڈھال ہیں — فوٹو : اے ایف پی
کشمیری نوجوان کی ہلاکت پر خواتین غم سے نڈھال ہیں — فوٹو : اے ایف پی
کشمیری نوجوان کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو : اے پی
کشمیری نوجوان کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو : اے پی
مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو کے باوجود عوام کی بڑی تعداد جنازے میں شریک ہے — فوٹو : اے پی
مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو کے باوجود عوام کی بڑی تعداد جنازے میں شریک ہے — فوٹو : اے پی
نوجوان کی نماز جنازہ کے موقع پر کشمیری خواتین بھی موجود ہیں —  فوٹو: اے پی
نوجوان کی نماز جنازہ کے موقع پر کشمیری خواتین بھی موجود ہیں — فوٹو: اے پی
مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سخت کرفیو نافذ کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سخت کرفیو نافذ کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
شوکت احمد بٹ کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے  —فوٹو : اے پی
شوکت احمد بٹ کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے —فوٹو : اے پی
مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی مفلوج رہے —
 فوٹو : اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی مفلوج رہے — فوٹو : اے ایف پی
جامعہ کشمیر کے سابق طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج کیا گیا —
 فوٹو : اے پی
جامعہ کشمیر کے سابق طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج کیا گیا — فوٹو : اے پی
بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کیا جارہا ہے — فوٹو : اے پی
بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کیا جارہا ہے — فوٹو : اے پی
مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کیے گئے — فوٹو: اے پی
مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کیے گئے — فوٹو: اے پی
بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی ریاستی دہشت گردی میں 3 نوجوانوں کو جاں بحق کردیا تھا — فوٹو: اے ایف پی
بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی ریاستی دہشت گردی میں 3 نوجوانوں کو جاں بحق کردیا تھا — فوٹو: اے ایف پی