’آج میں نے اپنا پیار کھو دیا‘

19 اکتوبر 2018
بولی وڈ اداکار سلمان خان —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکار سلمان خان —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار اور بھارت کے سب سے زیادہ دلکش مرد قرار دیے جانے والے سلمان خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کو بتادیا کہ آج انہوں نے اپنا پیار کھو دیا ہے۔

سلمان خان جن سے اکثر ایونٹس اور انٹرویوز میں یہی سوال کیا جاتا ہے کہ وہ کس سے پیار کرتے ہیں اور کب شادی کریں گے نے آج سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ کافی افسردہ ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنا پیار کھو دیا۔

تاہم یہ پیار ان کا کسی انسان کے لیے نہیں بلکہ اپنے پالتو کتے کے لیے ہے۔

سلمان خان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کے کتے ’لو‘ کا انتقال ہوگیا، جس کو انہوں نے اپنے پیار کا نام دیا۔

اداکار کے علاوہ ان کی قریبی ساتھی یولیا ونتور جن کے بارے میں افواہئں تھی کہ وہ سلمان خان کی گرل فرینڈ ہیں نے بھی سلمان کے پالتو کتے کی تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گی اور انہوں نے ہی انہیں اور سلمان کو پیار کرنا سکھایا۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی سلمان خان کے کتے ’لو‘ کی تصویر شیئر کی۔

خیال رہے کہ سلمان خان کو کتے پالنے کا بےحد شوق ہے، ان کے تین مزید کتے موجود ہیں جن کا نام سینٹ، موگلی اور ویر ہے۔

اس سے قبل ان کے مائے سن اور مائے جان نامی دو کتے 2009 میں بیماری کے باعث مر گئے تھے۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سلمان اس وقت اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف کام کرتی نظر آئیں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں