ورزش انسانی صحت کے لیے مفید ہے لیکن روزمرہ زندگی میں ورزش کرنے کا موقع نہیں ملتا یا عموماً ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی طرح کی ورزش سے ہم اُکتا جاتے ہیں۔

تاہم ورزش کرنا صحت کے لیے اہم اور ضرروی ہے ،رسی کودنے سے ورزش کے چند آسان طریقے بتائے گئے ہیں آپ کو فٹ اور توانا رکھیں گے۔

ٹوئیسٹ

اس ورزش کو کرنے کا طریقہ ہے کہ رسی کودتے ہوئے جب پاؤں زمین پر ہوں تو جسم کو مخالف سمت میں گھمائیں اور آسانی کے لیے سمت بدلنے سے قبل 2 مرتبہ جمپ کریں۔

اسکائر

اسکائر کرتے ہوئے دونوں پاؤں آپس میں جوڑ کر آگے کی جانب دیکھیں اور تھوڑا سا بائیں طرف جمپ کریں اس کے بعد تھوڑا سا دائیں طرف جمپ کریں۔

سوئچ فیٹ

یہ ورزش بھی اسکائر سے ملتی جلتی ہے لیکن جیسے ہی آپ کے پاؤں اوپر کی سمت میں جائیں ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں کے ساتھ کراس کرلیں۔

اوپن کلوز

رسی کودتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو سر پر رکھے بغیر جمپ کریں۔

کرس کراس

یہ ورزش کرتے ہوئے اپنے بازوؤں اور ٹانگوں کو کراس اور ان کراس کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمدارشد عمران Oct 19, 2018 11:02pm
ڈان کی سٹوریز بہت زبردست ہیں اورمکمل تحقیقات کےبعد شائع کی جارہی ہیں،ظاہرہےمیں بھی ایک صحافی ہوں ،اس لئے اپنےمعیارپرجانجنتاہوں،سٹوریاں ہرلحاظ سےمکمل ہیں اورقابل تعریف ہیں