کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے - 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس - 111 پر ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں۔

ضمنی انتخابات کے موقع پر سیاسی گرما گرمی بھی اپنے عروج پر ہے، جبکہ پولنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

صدر کے علاقے لکی اسٹار کے قریب صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی، جب دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

تاہم، اس دوران دونوں ہی جماعتوں نے اپنے اپنے کارکنان کو قابو کیا جس کے بعد تحریک نصاف کی ریلی ایم کیو ایم کے کیمپ کے قریب سے گزرتے ہوئے آگے چلی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں