دنیا بھر میں حسین نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لینا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن ایرانی معاشرے میں ناک کو تمام زوایوں سے خوبصورت بنوانے کے لیے سالانہ 24 ہزار آپریشن ہوتے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سرکاری اشاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ پورے ملک میں سالانہ تقریباً 40 ہزار پلاسٹک سرجری پر مبنی آپریشن ہوتے ہیں جس میں 40 فیصد محض ناک کی سرجری کے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’چہرے کی پلاسٹک سرجری کا مشورہ بدترین‘

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایرانی معاشرے میں خواتین اپنے حسن و زیبائش پرخصوصی توجہ دیتی ہیں اور ان کے لیے ناک کی خوبصورتی تمام دیگر اعضاء کی خوبصورتی سے زیادہ اہمت ہے۔

اس ضمن میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار حقیقت میں کہیں زیادہ ہیں کیونکہ متعدد غیر ملکی ڈاکٹرز امیر زادی ایرانی خواتین سے پیسہ کمانے کے لیے غیر رجسٹرڈ آپریشن بھی کرتے ہیں۔

ناک کی پلاسٹک سرجری سے متعلق بتایا کہ ایران کے متعدد شہروں اور مصافات میں بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ کلینک موجود ہیں جہاں رعایتی قیتموں میں پلاسٹک سرجری اور لیپوسکشن ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار فہد مرزا اب پلاسٹک سرجری کریں گے

واضح رہے کہ لیپوسکشن کے ذریعے جسم سے اضافی جربی نکالنے اور اسے متوازن بنانے کے لیے کی جاتی ہے۔

ایران میں ناک کی پلاسٹک سرجری کرانا معیوب بات نہیں سمجھی جاتی بلکہ متعدد خواتین ناک پر سفید پٹی باندھے گھومتی نظر آتی ہیں۔

اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ خواتین کے ساتھ مرد بھی ناک کی پلاسٹک سرجری میں دلچسپی لیتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں