جسٹس انوارالحق نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کےعہدے کا حلف اٹھالیا۔

جسٹس محمد انوارالحق نے لاہور ہائی کورٹ کے 47ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی سادہ مگر پُروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، صوبائی وزرا، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدور و دیگر عہدیداروں سمیت سینئر وکلا، وفاقی و صوبائی لا افسران، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس یاور شاہ کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔

جسٹس محمد انوار الحق 31 دسمبر 2018 تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں