بھارتی اداکار ہوٹل میں ممنوع دوائیاں استعمال کرتے ہوئے گرفتار

23 اکتوبر 2018
اداکار نے بگ باس کے سیزن 7 کا حصہ بن کر شہرت کمائی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکار نے بگ باس کے سیزن 7 کا حصہ بن کر شہرت کمائی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بھارتی شو بگ باس کے گھر کا حصہ بننے والے منتازع اداکار اعجاز خان کو ممئی کی پولیس نے منشیات کا استعمال کرنے پر گرفتار کرلیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکار کو انسداد منشیات سیل کے اہلکاروں نے 22 اکتوبر 2018 کی رات کو ایک ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اعجاز خان بھارتی ریاست مہاراشٹر کے چھوٹے سے شہر کے ایک ہوٹل کے کمرے میں منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ اداکار ہوٹل کے کمرے میں 8 اشتعال دلانے والی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

اداکار نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اعجاز خان ماضی میں بھی کئی متنازع بیانات دے چکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اعجاز خان ماضی میں بھی کئی متنازع بیانات دے چکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اعجاز خان کو آج عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک خاتون نے بھی اعجاز خان کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

خاتون نے اداکار پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں مسلسل نازیبا پیغامات بھیج کر پریشان کررہے ہیں۔

بعدازاں پولیس نے اداکار کو گرفتار کیا، جس کے بعد عدالت نے انہین ضمانت پر رہا کیا تھا۔

یاد رہے کہ اعجاز خان نے بگ باس سیزن 7 کا حصہ بننے کے بعد شہرت کمائی اس کے علاوہ وہ کئی اور شوز میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

وہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھم ریٹرنز‘ کا بھی حصہ تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں