امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی عجیب عادات کی وجہ سے جانا جاتا ہے جیسے مصافحے کے انوکھے انداز۔

انہیں پسند کریں یا ناپسند، وہ کبھی بھی ایسے کام کرنے سے نہیں گھبراتے جو کچھ یا بالکل ہی مختلف ہوسکتے ہیں۔

اور اب انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دنیا کے طاقتور ترین انسانی سمجھے جانے والے ڈونلڈ ٹرمپ بظاہر یہ نہیں جانتے کہ ایک چھتری کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ 'چونکا' دینے والا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی طیارے ائیر فورس ون میں سوار ہورہے تھے۔

طیارے میں داخل ہونے سے قبل وہ دروازے پر رکے اور سمجھ نہیں آیا کہ چھتری کیسے اندر جائے گی تو اسے طیارے کے دروازے پر ہی چھوڑ گئے۔

اور اس ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو ایک بار پھر امریکی صدر کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کردیا۔

۔

۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو چھتری کے استعمال پر اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ اسے شیئر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ٹوئٹر پر غلطی مذاق بن گئی

رواں ماہ کے شروع میں بھی امریکی صدر کی ایسی ویڈیو سامنے آئی تھی جب وہ ائیرفورس ون میں اس حالت میں سوار ہوئے جب ان کے جوتے میں ٹوائلٹ پیپر پھنسا ہوا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں