بولی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اس وقت اپنی فلم ’بدھائی ہو‘ کی باکس آفس پر ہوئی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔

ان کی فلم ’بدھائی ہو‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ تجزیہ کاروں کو بھی خوب پسند آئی۔

آیوشمان اپنی اس ہی فلم کی کامیابی کے سلسلے میں ’نو فلٹر نیہا شو‘ پر جلوہ گر ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر کے آغاز کا ایک ایسا واقعہ بتایا جس کی انہوں نے کبھی امید بھی نہیں کی تھی۔

آیوشمان کھرانہ نے نیہا کو بتایا کہ کس طرح ان کی ڈیبیو فلم ’وکی ڈونر‘ کی خوشی ان کے لیے افسوس میں بدل گئی اور اس فلم کے ایک واقع نے ان کی زندگی کو 3 سال تک متاثر کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’جب میری اہلیہ نے پہلی مرتبہ ساتھ بیٹھ کر وکی ڈونر دیکھی تو اس میں موجود اداکارہ یامی گوتم کو دیے بوسے کا سین دیکھ کر وہ بےحد ناراض ہوگئیں اور تب انہوں نے میرا ہاتھ چھوڑ دیا‘۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ ہیرو کی اہلیہ بریسٹ کینسر کا شکار

آیوشمان کے مطابق ’اس کے بعد تین سالوں تک ہمارا رشتہ اس ایک سین سے متاثر رہا، جس کے بعد آخر کار سب کچھ ٹھیک ہوگیا‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ کو فلم کے اسکرپٹ کا معلوم تھا، لیکن اسکرین پر اس سین کو دیکھنے کے بعد وہ افسردہ ہوگئیں۔

طاہرہ آیوشمان کی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران حاملہ تھیں جنہوں نے پہلے بیٹے کو فلم کی ریلیز سے تین ماہ قبل ہی جنم دیا۔

آیوشمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ طاہرہ اب ان کے اس قسم کے سینز دیکھ کر ناراض نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ 35 سالہ طاہرہ کشیپ جو پیشے کے اعتبار سے لکھاری ہیں، انہوں نے رواں سال سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ بریسٹ کینسر کا شکار ہوچکی ہیں۔

View this post on Instagram

An opportunity to give competition to the Kardashians just went wasted! A week back I mentioned about ‘my badge of honour’ that I was going to receive. And I did and am happy to share about it with the intention of it being received with love. As that’s the only reason I am posting it. Love for self and gratitude for the universe. The picture might be disturbing for some, but these drains have become my dumbells for a few days. I was detected with DCIS (ductal carcinoma in situ) in my right breast with high grade malignant cells. Simply put stage 0 cancer/ pre-cancerous stage, with cancer cells multiplying in a contained area. The result I have become a half Indian version of Angelina Jolie (since only one breast was involved)! I told my doctor now is the time to give some competition to the Kardashians since Pamela is passé. But no one listened to me, so now I have a portion of my back tissue in my breast. Perhaps now I can do chin-ups with my breasts! Jokes apart, this obstacle has given me a new definition of life. Respect it’s unpredictability and have the faith and courage to be the hero of your own drama of life. The invincible human spirit is God like, gives you the courage to endure and the will to revive. There is nothing that human spirit can’t do. Also I want women of all ages to be aware. I am 35, and I was returned twice over from a mammogram. If any symptoms come up, think of it as a protective force and get yourselves examined. Also we are so obsessed with boobs. This mastectomy has left me with even more self love! Big, small, left or right inclined , gravity pulling or defying, or even none, each breast the presence or lack of it has a story to tell. Mine has made me a 2.0 version of myself! This post is dedicated to awareness, self love and resilience of a warrior that I know each one of us possesses❤️ #breastcancerawareness #selflove #determination #faith #bodhisattva #bodhisattvaoftheearth

A post shared by tahirakashyap (@tahirakashyap) on

جس کے بعد اداکار آیوشمان نے رواں سال کڑوا چوتھ کے روز اپنی اہلیہ کے لیے بھوکے رہنے کا ارادہ کیا تھا۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ اس سال ان کے لیے کھانا پینا نہیں چھوڑ سکتی اس لیے انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے بھوکے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ طاہرہ کشیپ نے 2011 میں آیوشمن کھرانہ سے شادی کی تھی، اس سے قبل وہ کئی سال سے ایک دوسرے سے ملتے آ رہے تھے۔

طاہرہ اور آیوشمن کھرانہ کو 2 بچے بھی ہیں، طاہرہ نے ایک کتاب بھی لکھی ہے، جب کہ انہوں نے ایک شارٹ فلم ‘ٹافی’ کو بھی بنایا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں