ماہرہ خان کے فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرز میں جلوے

02 نومبر 2018
اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں—فوٹو: آئی فاطمہ انسٹاگرام
اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں—فوٹو: آئی فاطمہ انسٹاگرام

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان جو اقوام متحدہ (یو این) کے مہاجرین سے متعلق ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمیشن فار رفیوجیز (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر ہیں۔

وہ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے کینسر کے سب سے بڑے ہسپتال شوکت خانم میموریل کے لیے بھی سفیر کی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

شوکت خانم میمویل ہسپتال کے فنڈز کے لیے جہاں وہ گزشتہ ہفتے کراچی میں ایک فنڈ ریزنگ عشائیے میں شریک ہوئی تھیں۔

اب وہیں انہوں نے امریکی دورے کے دوران دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائیٹ فیس بک اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر گوگل اور فیس بک ہیڈ کواٹرز کے دورے کی تصاویر شیئر کیں، جن پر سیکڑوں مداحوں نے اچھے کمنٹس کیے۔

ماہرہ خان کی ان تصاویر کو جہاں ان کے ہزاروں مداحوں نے لائیک کیا، وہیں ان کی یہ تصاویر سوشل ویب سائیٹس پر وائرل بھی ہوگئیں۔

ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران بھی وہ ایکشن میں نظر آئیں—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران بھی وہ ایکشن میں نظر آئیں—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران کھچوائی گئی تصاویر میں ماہرہ خان کے دلکش اندازوں نے مداحوں کو خوب متاثر کیا۔

ماہرہ خان نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق زیادہ معلومات نہیں اور نہ ہی وہ اس میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں، تاہم انہیں گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے اچھا محسوس ہوا۔

پہلی بار اداکارہ نے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
پہلی بار اداکارہ نے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

تصاویر میں جہاں ماہرہ خان کو گوگل اور فیس بک کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران بھی فیشن اور اسٹائل میں دیکھا جاسکتا ہے، وہیں انہیں ان کمپنی کے ملازمین کے ساتھ بھی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ خان نے فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران وہاں خصوصی گفتگو بھی کی۔

اداکارہ نے دورے کے دوران خصوصی بات بھی کی—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
اداکارہ نے دورے کے دوران خصوصی بات بھی کی—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

ماہرہ خان نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے گوگل، فیس بک اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کا دنیا بھر میں آگاہی پھیلانے کے حوالے سے شکریہ بھی ادا کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے اپنے خصوصی اسٹائل کو بھی اپنایا—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
دورے کے دوران انہوں نے اپنے خصوصی اسٹائل کو بھی اپنایا—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

یہ پہلا موقع ہے کہ ماہرہ خان نے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائیٹ اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی کے کیلیفورنیا میں موجود ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

وہ ان کا دورہ کرنے والی پہلی شوبز شخصیات بھی بن گئیں۔

اداکارہ کو پاکستان کی فیشن آئیکون بھی سمجھا جاتا ہے—فوٹو: ماہرہ خان فیس بک
اداکارہ کو پاکستان کی فیشن آئیکون بھی سمجھا جاتا ہے—فوٹو: ماہرہ خان فیس بک

تبصرے (0) بند ہیں