سام سنگ گلیکسی ایس 10 کا ڈیزائن کیا ایسا ہوگا؟

03 نومبر 2018
— فوٹو بشکریہ بین گیسکن ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ بین گیسکن ٹوئٹر اکاؤنٹ

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کی آمد کو ابھی کئی ماہ باقی ہیں مگر مختلف لیکس اور رپورٹس سے اب اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ڈیوائس دیکھنے میں کیسی ہوگی۔

یعنی فرنٹ پر لگ بھگ مکمل طور پر بیزل لیس اسکرین کے لیے آئی فون ایکس جیسے نوچ کی بجائے سام سنگ نئی حکمت عملی اختیار کرے گی، جو کہ اس ڈیزائن کو زیادہ منفرد بنائے گی۔

اور اب ایک ٹوئٹر صارف نے گلیکسی ایس 10 کے نئے ڈیزائن کا رینڈر لیک کیا ہے جو کہ لگ بھگ بیزل لیس ہے جبکہ ڈیوائس کے اوپر ایک سوراخ موجود ہے جس میں سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔

اس ڈیزائن کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوگا کہ اس میں تھری ڈی چہرے کی شناخت کا فیچر نہیں ہوگا کیونکہ اس کے لیے متعدد اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک سوراخ سے زیادہ جگہ اسکرین پر درکار ہوتی ہے۔

تاہم اگر آپ چہرے سے فون ان لاک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے تو سام سنگ فلیگ شپ فون کا ڈیزائن آپ کو ضرور پسند آئے گا، جس میں یہ کمپنی پہلی بار فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب کرے گی۔

سام سنگ اس طرح کے ڈیزائن کا عندیہ اپنے گلیکسی اے 8 کے بارے میں دے چکی ہے کیونکہ یہ کمپنی اکثر نئے فیچر کو مڈرینج فونز میں آزماتی ہے جس کے بعد فلیگ شپ فونز میں انہیں متعارف کرایا جاتا ہے۔

اب تک بیشتر کمپنیاں نوچ ڈیزائن کا حل سلائیڈر یا اس کا سائز چھوٹا کرکے نکال رہی ہیں۔

تاہم سام سنگ نے زیادہ بہتر آئیڈیا اپنایا ہے اور لگتا ہے کہ ایپل کو بھی یہ خیال پسند آیا ہے۔

ایپل نے ایک پیٹنت جمع کرایا ہے جس میں اسکرین پر سوراخ دینے کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں