پی ایس او کی معاونت سے موٹرسائیکل پر پاکستان کا بہترین سفر

اپ ڈیٹ 10 نومبر 2018
گلِ افشاں طارق موٹر سائیکل پر پاکستان بھر کا سفر کر چکی ہیں اور پی ایس او اس سفر میں ان کے ساتھ ہے۔
گلِ افشاں طارق موٹر سائیکل پر پاکستان بھر کا سفر کر چکی ہیں اور پی ایس او اس سفر میں ان کے ساتھ ہے۔

ہمارے آس پاس کچھ ایسے زبردست رول ماڈلز ہیں، جنہوں نے یہ ثابت کر کے بھی دکھایا کہ پاکستان بھر کا سفر بائیک پر کرنا ناصرف ممکن ہے بلکہ یہ تجربہ آزمانے جیسا بھی ہے۔

گلِ افشاں طارق بھی ایسی ہی ایک فرد ہیں۔ وہ بائیک پر ملک کا سفر کرنے والی پہلی خاتون ہیں اور ایسا کرتے ہوئے وہ بہت حیرت انگیز دکھائی دیتی ہیں۔

گزشتہ سال انہوں نے بائیک پر خیبر پختونخوا کا حیران کن سفر کیا اور نیشنل بک آف ریکارڈز میں اپنا نام شامل کرواتے ہوئے یہ ثابت کر دیا کہ وہ بلندیوں کو چھو سکتی ہیں۔

فی الوقت گلِ افشاں کے نام پر 3 قومی ریکارڈز ہیں اور وہ پاکستان میں بائیک چلاتے ہوئے روزانہ لوگوں کے عمومی مفروضوں کو غلط ثابت کرتی ہیں۔

مگر ہمیں معلوم ہے کہ اس طرح کے ایڈونچرز سے بھرپور سفر کی تیاری کرنا ایک مشکل کام ہے۔ مگر درست منصوبہ بندی کے ساتھ آپ جلد ہی پاکستان بھر کی تمام مشہور جگہوں کو بائیک پر دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے جیسے کہ گلِ افشاں نے کیا۔

1: اسٹاپس کا تعین

چاہے آپ میں کتنا ہی جوش و جذبہ ہو مگر ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ بس بائیک پر بیٹھیں اور کسی بھی منصوبے کے بغیر نکل پڑیں۔

یہاں تک کہ اگر آپ نے روٹ کی منصوبہ بندی کر لی ہے، تو بھی زیادہ اہم یہ جاننا ہے کہ آپ کہاں رک سکتے ہیں۔

یقینی بنائیں کہ آپ کو راستے میں آنے والے فیول اسٹیشنز اور ریسٹورینٹس کا پتہ ہو جبکہ ایسی جگہوں کا بھی جہاں آپ رات گزار سکیں یا پھر کچھ گھنٹوں کے لیے آرام کرکے خود کو توانا کر سکیں۔

2: کم سامان

سننے میں یہ عام بات لگ سکتی ہے، مگر آپ کو واقعی اپنے اس سفر کے لیے کم سے کم سامان اٹھانا چاہیے، بہتر یہ ہوگا کہ آپ بس ایک بیک پیک اور ایک ڈفل بیگ اٹھائیں، جس کے اندر صرف ضروری چیزیں ہوں۔

ہو سکتا ہے کہ آپ کو دواؤں اور سامانِ رسد کے حصول کی فکر ہو مگر سچ یہ ہے کہ آپ کو یہ چیزیں کہیں سے بھی مل سکتی ہیں۔

مثال کے طور پر پی ایس او کے زیادہ تر اسٹیشنز پر اسٹاپ این شاپ پوائنٹس ہیں، جہاں آپ اپنے اگلے اسٹاپ تک کے لیے کافی سامان خرید سکتے ہیں۔

3: مدد کا حصول

گلِ افشاں نے ایک زبردست سفر اکیلے مکمل کیا، مگر ان کا یہ سفر بہتر بنانے کے لیے مدد اور حمایت ہر دم ان کے ساتھ موجود تھی۔

ایسی ہی ایک مدد پی ایس او نے بھی کی، جس نے گلِ افشاں کو فیولنگ پارٹنر بننے کی پیشکش کی تاکہ گھومنے پھرنے کے اس شوق کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اس کے علاوہ آپ کو چاہیے کہ تربیت کاروں اور پہلے اس طرح کا سفر کر چکے لوگوں سے رہنمائی لینے پر بھی غور کریں۔

4: مقامی لوگوں سے ملنا جلنا

گلِ افشاں یاد کرتی ہیں کہ ان کے اس پورے تجربے کی اچھی باتوں میں سے ایک سفر کے دوران پیار دینے والے لوگوں سے ملنا تھا۔ ان کی گرم جوشی اور مہمان نوازی طبعیت نے ان کے سفر کو مزید یادگار بنا دیا۔

چنانچہ اپنے ذہن میں صرف مشن ہی نہ رکھیں بلکہ لوگوں سے ملنے، مہمان نوازی اور ثقافت کا مزہ لینے، اور لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بھی وقت نکالیں۔

کون جانتا ہے کہ آپ ایسے دوست بنا لیں جو آپ ایک اور سفر کے لیے آپ کی ہمت بڑھائیں؟

5: ہمیں سب کچھ بتائیں!

اپنے لیے اور اپنی زندگی کے اس اہم ترین واقعے کے لیے یادیں اکھٹی کریں مگر ہمیں بھی اس میں شامل کریں۔

اپنے سوشل میڈیا کو اپ ڈیٹ کرتے رہنا اور اپنے لیے لوگوں کے حوصلہ افزاء پیغامات دیکھتے رہنا آپ کو ان دنوں میں ہمت دلا سکتا ہے جب آپ تھک ہار کر آگے نہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہوں۔

اور یہ بھی کہ کیا پتہ آپ کب کسی کو متاثر کر دیں کہ وہ بھی اس راستے پر نکل پڑیں!


گلِ افشاں کے پاکستان میں ٹریول ایڈوینچرز کے بارے میں اپ ڈیٹس حاسل کرنے کے لیے ان کا فیس بک پیج لائیک کریں۔


یہ مواد ہمارے اسپانسر پی ایس او کی وجہ سے ممکن ہوسکا, ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں