اسلام آباد: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا باشندہ مارک ایڈمز پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے سیکیوٹی افسر اور آسٹریلین شہری مارک ایڈمز کو ان کے گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلین شہری مارک ایڈمز کی بے ہوشی کی خبر مدیحہ نامی ان کی اسسٹنٹ نے پولیس کو دی جن کی مدد سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: این او سی کے بغیر غیر ملکی سیاحوں کے گلگت جانے پر پابندی

اسسٹنٹ مدیحہ کا کہنا تھا کہ دفتر میں اہم امور انجام دینے کے لیے جب افسر مارک ایڈمز دفتر نہیں پہنچے تو انہیں اس کی تشویش ہوئی اور وہ وجہ معلوم کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے منیجر کے گھر پہنچی تو وہ گھر کے کسی حصے میں نظر نہیں آئے تاہم باتھ روم کا دروازہ توڑنے پر معلوم ہوا کہ وہ یہاں بے ہوشی کی حالت میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 18 غیر ملکی امدادی تنظیموں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیئے جانے کا دعویٰ

مدیحہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے کی خبر پولیس کو دی، تاہم پولیس کے آنے کے بعد مارک ایڈمز کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس نے مارک ایڈمز کی لاش تحویل میں لے لی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں