وزیر اعظم کی دورہ چین پر سیاسی و عسکری قیادت کو بریفنگ

وزیر اعظم نے پہلی مرتبہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی— تصویر بشکریہ پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر
وزیر اعظم نے پہلی مرتبہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی— تصویر بشکریہ پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی— تصویر بشکریہ پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی— تصویر بشکریہ پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر

وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت کو دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کونسل کا پہلا اجلاس منگل کی دوپہر منعقد ہوا جس میں انہوں نے ملک کی اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت کو اپنے دورہ چین سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اعلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر سینئر آفیشلز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک میں سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔

وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم نے اپنے دفتر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ملک میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور چار روزہ دورہ چین سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں