مہمند میں آئی ای ڈی دھماکا، فوجی افسر شہید

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2018
کیپٹن زرغام فرید کا تعلق سرگودھا سے تھا — فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
کیپٹن زرغام فرید کا تعلق سرگودھا سے تھا — فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں آئی ای ڈی کو غیر مؤثر کرتے ہوئے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی افسر شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ وطن کے ایک اور بیٹے نے فرض کی انجام دہی کے دوران شہادت نوش کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ میں کیپٹن زرغام فرید شہید اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار ریحان زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زرغام فرید کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے افغانستان سے متصل علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد فوجی افسر اور اہلکار جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

دوسری جانب پاک کی فوج کی کارروائیوں میں سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں اور کے معاونین کو گرفتار بھی کیا گیا۔


نوٹ: مذکورہ خبر کی شَہ سرخی میں غلطی سے شہید کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا تھا، جس کو درست کرلیا گیا ہے، ادارہ اس غلطی پر معذرت خواہ ہے، اگر اس سےکسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ادارہ معافی کا خواستگار ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں