بولی وڈ ستاروں کی گھر والوں کے ساتھ روشن دیوالی

دیوالی کو ہندوستان کے لاتعداد تہواروں میں ایک اہم تہوار مانا جاتا ہے جسے دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ کی شخصیات بھی نہایت جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں۔

روشنیوں کے اس تہوار میں بولی وڈ کے ستارے اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر اس تہوار کو اپنے دوستوں اور گھرانوں کے ہمراہ مناتے ہیں اور کچھ تو اس موقع کو بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: شاہ رخ کی دیوالی پارٹی میں بولی وڈ کی رونق

کئی دنوں پر مبنی اس تہوار میں بولی وڈ شخصیات نے نامور ڈیزائنرز کی جانب سے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کیے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ اس روشن تہوار کو منایا۔

ان کی چند جھلکیاں یہاں دیکھیں:

امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کے ساتھ گھر میں دیے اور پھلجڑی جلا کر دیوالی منائی —فوٹو/ انسٹاگرام

پریانکا چوپڑا نے امریکا سے ممبئی واپس آنے کے بعد اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ دیوالی کا جشن منایا —فوٹو/ انسٹاگرام

ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ الگ سے بھی دیوالی کے موقع کی تصویر شیئر کی —فوٹو/ انسٹاگرام

بولی وڈ کے نواب سیف علی خان اور بیگم کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے تیمور کے ہمراہ نہایت خوبصورت ملبوسات میں دیوالی کا جشن منایا—فوٹو/ انسٹاگرام

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بھی مداحوں کے ساتھ دیوالی کی تصویر شیئر کی جہاں یہ دونوں اپنے گھر میں موجود ہیں —فوٹو/ انسٹاگرام

سابق مس یونیورت سشمیتا سین اپنی بیٹییوں اور ساتھی کے ہمراہ اس موقع پر نہایت خوش نظر آئیں —فوٹو/ انسٹاگرام

ورن دھون نے اپنی پوری فیملی کے ہمراہ دیوالی منائی اور اس موقع کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی —فوٹو/ انسٹاگرام

اجے دیوگن اور کاجول نے بھی دیوالی دیوالی کا جشن ایک ساتھ منایا، اس دوران کاجول نے زرد رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی —فوٹو/ انسٹاگرام

اداکار شاہد کپور نے بھی دیوالی کا جشن اپنے گھر میں خوبصورت اہلیہ میرا کپور کے ہمراہ منایا —فوٹو/ انسٹاگرام

کرشمہ کپور اور ان کے بچوں نے دیوالی کے موقع پر ایک ہی رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے —فوٹو/ انسٹاگرام

شلپا شیٹی، ان کے شوہر راج کندرا، بہن شمیتا شیٹی اور والدہ نے بھی ایک ساتھ دیوالی کے موقع پر خوبصورت تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی —فوٹو/ انسٹاگرام

بوبی دیول نے اپنی خوبصورت اہلیہ کے ہمراہ دیوالی منائی، اس دوران ان دونوں نے ایک ہی رنگ کے کپڑے زیب تن کیے —فوٹو/ انسٹاگرام

اداکارہ کنگنا رناوٹ نے نہایت سادگی سے اپنے گھر والوں کے ساتھ دیوالی منائی اور اپنے بھانجے کے ساتھ لی گئی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی —فوٹو/ انسٹاگرام