شہباز شریف کے بیٹے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو دھاندلی تحقیقاتی کمیٹی سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان آپ کو خوف ہے کہ آپ خود بھی مسٹر کلین نہیں ہیں، خان صاحب یہ آپ کے اندر کا خوف آپ کی زبان پر آتا ہے۔

مزید پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خوف ہے کہ 50 لاکھ گھر کیسے بنیں گے؟

حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت ہر میدان میں جھوٹ بولتی ہے،دعا ہے اللہ آپ کے یو ٹرن اور جھوٹ سے پاکستان کو بچائے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے وزیر اعظم پر عدم اعتماد کیا اور ضمنی انتخاب میں آپ اپنی ہی سیٹ 10 ہزار ووٹ سے ہار گئے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ معیشت کے ساتھ کیا مذاق ہورہا ہے، عمران خان جگہ جگہ کشکول اٹھائے پھرتے ہیں اور دنیا بھر میں کہتے ہیں ہمارے ادارے خراب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) کا شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے غلطی ہوئی کہ ہم نے ڈکٹیٹر کے قانون کو ختم نہیں کیا۔

حمزہ شہباز کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیے 30 دن ہوگئے لیکن شہباز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کرپشن ثابت ہونے سے متعلق جب بھی نیب سے پوچھا کہ کوئی کرپشن ثابت ہوئی؟ تو جواب آتا ہے ابھی نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں