شاہین ایئر انٹرنیشنل اور سعودی حکام کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد توقع ہے کہ ایئر لائن پر کنٹرول کی منتقلی کا عمل آئندہ دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

شاہین ایئر کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جاوید صہبائی نے کنٹرول کی منتقلی سے متعلق کہا کہ ’ہم نے سعودی حکام کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے اور بہت جلد ایک پریس کانفرنس میں اپنے سرمایہ کار کا اعلان کریں گے اور اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: شاہین ایئر لائن نے مدینہ میں پھنسے 200 حجاجِ کرام کو کراچی پہنچادیا

ان کا کہنا تھا کہ ’شاہین ایئر آئندہ چند ہفتوں میں دوبارہ آسمانوں میں محو پرواز ہوگی اور پہلے سے زیادہ چمک دمک کے ساتھ ہوگی۔'

جاوید صہبائی نے کہا کہ 'سرکاری ریگولیٹری اداروں کو واجب الادا رقوم اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اپنے سرمایہ کاری کے منصوبوں کے پہلے مرحلے میں یہ ادائیگیاں کریں گے۔‘

تبصرے (0) بند ہیں