’کچھ کچھ ہوتا ہے 2‘ بنانے سے انکار

09 نومبر 2018
کرن جوہر نے کچھ کچھ ہوتا ہے دوبارہ بنانے سے انکار کردیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
کرن جوہر نے کچھ کچھ ہوتا ہے دوبارہ بنانے سے انکار کردیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار و ہدایت کار کرن جوہر کے کیریئر کی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ 1998 میں ریلیز ہوئی اور فوری ہی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ تجزیہ کاروں اور شائقین کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب ہوئی۔

حال ہی میں کرن جوہر سے جب اس فلم کے سیکوئل کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ اگر یہ فلم بنائیں گے تو اس میں عالیہ بھٹ، جھانوی کپور اور رنبیر کپور کو کاسٹ کریں گے۔

تاہم اب کرن جوہر نے اپنی اس کامیاب فلم کا سیکوئل بنانے سے انکار کردیا ہے۔

بولی وڈ ہنگامہ نے ٹوئٹر پر کرن جوہر سے اس ہی متعلق سوال کیا، جس پر ہدایت کار نے انکار کرتے ہوئے صاف بتادیا کہ وہ اپنی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم کا سیکوئل بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

یاد رہے کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

مزید پڑھیں: کیا ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نئی کاسٹ کے ساتھ واپس آرہی ہے؟

اس فلم میں سلمان خان کو بھی ایک اہم کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا۔

حال ہی میں اس فلم کے 20 سال مکمل ہونے پر ممبئی میں ایک شاندار جشن منعقد کیا گیا۔

اس میں سلمان خان کے علاوہ فلم کی مکمل کاسٹ نے شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ کافی ود کرن میں رنویر سنگھ نے بھی کچھ کچھ ہوتا ہے 2 میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

جبکہ انہوں نے سلمان خان کے معاون کردار کے لیے رنبیر کپور کا نام لیا تھا۔

View this post on Instagram

#ranveersingh #deepikapadukone #aliabhatt #deepveer

A post shared by Bollywood songs (@bollywood_tellywoodfanatic) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں