گوگل کی جانب سے ویب براﺅزر کروم کا نیا ورژن آئندہ ماہ متعارف کرایا جارہا ہے جس میں ایک نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو ان ویب سائٹس کے بارے میں خبردار کیا جائے گا جو کہ ان کی مرضی کے بغیر پیڈ سبسکرائپشن کی کوشش کرتی ہیں۔

گوگل کے مطابق اس فیچر کے ذریعے موبائل بلنگ سروسز کو ہدف بنایا جائے گا جس میں صارف کے فون نمبر کو ماہانہ بل میں اضافی چارجز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : گوگل کروم کا یہ کارآمد فیچر استعمال کرکے دیکھا؟

گوگل کے بیان میں بتایا گیا کہ کروڑوں کروم صارفین کا ہر ماہ ایسے پیجز سے سامنا ہوتا ہے جو کہ غیر واضح یا نامکمل موبائل سبسکرائپشن معلومات دی جاتی ہے۔

گوگل کا کہنا تھا کہ اگر ان ویب سائٹس نے اپنے نظام کو ٹھیک نہ کیا تو انہیں ریڈ فلیگ دیا جائے گا۔

صارف کے سامنے ایسی سائٹس کے بارے میں وارننگ ہوگی جس میں کہا جائے گا کہ یہ پیج آپ کے پیسوں کو چارج کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کروم 10 سال کا ہوگیا

ان ویب سائٹس کو بلنگ انفارمیشن واضح بنانے کی ہدائت کی جائے گی۔

دوسری جانب کروم 71 میں غیرمہذب اشتہارات پر سخت پابندی کے حوالے سے بھی فیچر دیا جارہا ہے تاکہ صارفین کے ویب براﺅزنگ کا تجربہ محفوظ اور خوشگوار ثابت ہو۔

تبصرے (0) بند ہیں