صبح اٹھتے ہی سستی بھگانے کا آسان طریقہ

10 نومبر 2018
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک سائنسی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک سائنسی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

صبح اٹھتے ہی اکثر افراد کا دل نہیں کرتا کہ وہ بستر سے اٹھیں یا آسان الفاظ میں کہیں تو ان پر ایسی سستی طاری ہوتی ہے جو کافی دیر تک دور نہیں ہوتی۔

مگر اٹھنے کے ساتھ ہی بستر سے باہر قدم نکالنے سے بھی پہلے یہ کام کرنا سستی کو فوری طور پر دور کردے گا اور دن بھی اچھا گزرے گا۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک سائنسی تحقیق میں سامنے آیا۔

مزید پڑھیں : دوپہر کو غنودگی یا سستی کیوں محسوس ہوتی ہے؟

ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں ایک ایسا طریقہ کار بتایا گیا ہے جو صبح اٹھتے ہی سستی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ اٹھتے ساتھ ہی آپ اپنے جسم کو جتنا اسکریچ یا کھینچ سکتے ہیں یا یوں کہہ لیں بھرپور قسم کی انگڑائی لیں جس میں ہاتھوں اور پیروں کو جتنا پھیلا سکتے ہیں، پھیلائیں۔

اور یہ کام بستر میں رہتے ہوئے ہی کرنا ہے اور محققین کے مطابق یہ صبح کے بہترین آغاز کا انتہائی آسان طریقہ ہے۔

اس طریقہ کار کے پیچھے جو خیال ہے یا تھیوری ہے اسے پاور پوزنگ قرار دیا گیا ہے اور اسے پراعتماد شخص کا پوز بھی کہا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہروقت تھکاوٹ کا سبب بننے والی عادتیں

تحقیق میں بتایا گیا کہ جب آپ اپنے جسم کو جتنا پھیلا سکتے ہیں، پھیلا لیتے ہیں تو دماغ آپ کو بتاتا ہے کہ آپ واقعی پراعتماد ہیں اور ہر کام کو کرسکتے ہیں۔

محققین کے بقول اس سے ذہن اور جسم کو یقین دلایا جاسکتا ہے کہ آپ پہلے سے زیادہ پراعتماد ہوچکے ہیں اور خود کو زیادہ طاقتور محسوس کرنے لگتے ہیں۔

تو صبح کی سستی اٹھانے کا یہ آسان طریقہ آزمانا پسند کریں گے؟ کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

تبصرے (4) بند ہیں

طارق جان Nov 10, 2018 11:50am
آج کل سردیوں میں یہ کام بہت مشکل ہے چلو کوشش کرتے ہے۔
Khalid H. khan Nov 10, 2018 01:40pm
I will try it at the morning but not sure to get rid of morning laziness. hahaha
مغیرہ ممتاز Nov 10, 2018 04:58pm
صبح سے آغاز کرتے ہیں۔
راجمیر Nov 10, 2018 07:16pm
انگڑائی لے کر مجھے تو اور زیادہ نیند آئی