اسلام آباد: پاکستان کا رواں مالی سال جولائی اور اکتوبر کے دمیان مالی خسارہ 1.97 فیصد سے کم ہوکر 11 ارب 78 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 3.52 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی 12 ارب 20 لاکھ ڈالر تک پہنچا ہوا تجارتی خسارہ سے کم ہوا۔

پاکستان کی معیشت برآمدات اور زرمبادلہ کی کمی کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار رہی تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے نئی اصلاحات متعارف کروا کر ملکی درآمدات کو کم کرنے کی کوشش شروع کی جس کا نتیجہ برآمدات کے اضافے کی صورت میں سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: ملک کا تجارتی خسارہ ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا

وزیرِ خزانہ اسد عمر نے بھی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بچنے اور قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ملکی برآمدات کو بڑھانے پر زور دیا تھا۔

پاکستان کی برآمدات مارچ کے مہینے میں 2 ارب 31 کروڑ ڈالر تک تھیں، تاہم سمتبر کے مہینے میں یہ صرف 1 ارب 78 کروڑ ڈالر تھیں۔

ستمبر کے بعد اکتوبر میں بھی حکومتی کارکردگی کے سبب گزشتہ برس کی ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں ملکی برآمدات ایک ارب 90 کروڑ ڈالر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: 8ماہ میں 20 ارب ڈالر سے زائد تجارتی خسارہ

ٹیکسٹائل اور کپٹرے کی صنعت میں وزیرِاعظم کے خصوصی پیکیج برائے برآمد کنندگان کے لیے دیے گئے32 ارب روپے کی وجہ سے ملکی برآمدات میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران اضافہ ہوا۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چین نے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر کی مالیت کی پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈیوں تک رسائی دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کب فری ٹریڈ معاہدے کے تحت چین کے لیے پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Nov 11, 2018 10:21pm
Sannatkaroun nay sirf package.......hee lena hai laikin apnay paoun per kabhiee khada nahin hona.......