شاہد کپور کا بیٹا کس کی طرح دکھتا ہے، نئی بحث چھڑ گئی

10 نومبر 2018
دونوں نے 2015 میں شادی کی تھی—فوٹو: شاہد کپور انسٹاگرام
دونوں نے 2015 میں شادی کی تھی—فوٹو: شاہد کپور انسٹاگرام

بولی وڈ کے ایکشن ہیرو شاہد کپور کے ہاں رواں برس 6 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں یہ دوسرا بچہ تھا، جوڑے کو پہلی بھی ایک بیٹی تھی۔

شاہد کپور اور میرا راجپوت نے بیٹے کی پیدائش کے ایک دن بعد ہی اس کا نام مداحوں کو بتایا تھا۔

شاہد کپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے بیٹے کا نام ’زین کپور‘ رکھا گیا ہے۔

تاہم اب بیٹے کی پیدائش کے 2 ماہ بعد اب میرا راجپوت نے مداحوں سے اپنے بیٹے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

View this post on Instagram

Hello World 🌼

A post shared by Mira Rajput Kapoor (@mira.kapoor) on

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے زین کپور کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہیلو ورلڈ۔

اداکار کی اہلیہ کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے فورا بعد ہی یہ وائرل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں افراد نے اسے لائیک کیا، جب کہ درجنوں افراد نے اس پر طرح طرح کے کمنٹس کیے۔

ساتھ ہی زین کپور کی پہلی تصویر آتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ شاہد کپور کا بیٹا کس کی طرح دکھتا ہے۔

زیادہ تر افراد کا خیال تھا کہ زین اپنے والد کی طرح دکھتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
زیادہ تر افراد کا خیال تھا کہ زین اپنے والد کی طرح دکھتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

زین کپور کی تصویر پر سب سے پہلا کمنٹ شاہد کپور کے سوتیلے اشان کھاتر نے کیا۔

زین کپور کی تصویر پر کمنٹس کرنے والے افراد نے اسے اپنے والد کا ہم شکل قرار دیا۔

کچھ افراد نے لکھا کہ زین کپور دراصل جونیئر شاہد کپور ہیں، جب کہ کچھ افراد نے اسے اپنی والدہ کی طرح خوبصورت اور معصوم قرار دیا۔

کچھ مداحوں نے زین کو اپنی والدہ کی کاپی قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام
کچھ مداحوں نے زین کو اپنی والدہ کی کاپی قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام

انسٹاگرام پر متعدد اکاؤنٹس پر زین کپور، اس کی بڑی بہن اور شاہد کپور کے بچپن کی تصاویر شیئر کی گئیں اور ان سب میں موازنہ بھی کیا گیا۔

کچھ اکاؤنٹس پر زین کپور اور ان کے والدین کی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھی موازنہ کیا گیا۔

زین کپور اور ان کے والدین کی بچپن کی تصویریں—فوٹو: بولی وڈ ببل انسٹاگرام
زین کپور اور ان کے والدین کی بچپن کی تصویریں—فوٹو: بولی وڈ ببل انسٹاگرام

خیال رہے کہ شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں پہلی بیٹی میشا کپور 2016 میں پیدا ہوئی تھی۔

زین کپور ان کا دوسرا بچہ ہے، جو رواں برس 6 ستمبر کو پیدا ہوا تھا۔

زین کپور اور ان کی بڑی بہن میشا کپور—فوٹو: انسٹاگرام
زین کپور اور ان کی بڑی بہن میشا کپور—فوٹو: انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں