اٹلی کے معروف مقام پر دپیکا اور رنویر کی شادی کی تیاریاں

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2018
دونوں کی شادی کی تقریب بھارت میں بھی منعقد ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی شادی کی تقریب بھارت میں بھی منعقد ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو رنویر سنگھ کی شادی میں محض 3 دن باقی پڑے ہیں اور ان کی شادی کے لیے مہمانوں نے یورپی ملک اٹلی کا سفر شروع کردیا ہے۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اپنی شادی کے لیے 10 نومبر کو ممبئی سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

دونوں اداکار 11 نومبر کو اٹلی پہنچے، تاہم ان سے قبل ہی ان کی ٹیم کے ارکان اس جگہ پہنچے، جہاں شادی کی تقریبات کا آغاز ہونا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی اٹلی کے معروف سیاحتی مقام لیک کومو میں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کے لیے لیک کومو میں جگہ کا انتظام کیا جا چکا ہے، یہ جھیل اٹلی کی تیسرے بڑی اور یورپ کی گہری ترین جھیلوں میں سے ایک ہے۔

لیک کومو نہ صرف شوبز اور کاروباری شخصیات کے لیے سیاحت کے لیے مشہور ہے، بلکہ یہاں دنیا بھر کے امیر افراد شادی اور سالگرہ کی تقریبات بھی منعقد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر اور دپیکا شادی کے لیے اٹلی روانہ

اگرچہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی 14 اور 15 نومبر کو ہوگی، تاہم اس کے لیے ابھی سے ہی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جب کہ جوڑا بھی شادی سے 4 دن قبل اٹلی پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے اہل خانہ اور انہتائی قریبی رشتہ دار بھی 10 نومبر کو اٹلی کے لیے روانہ ہوئے۔

دونوں شادی سے 4 دن قبل ہی اٹلی پہنچ چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں شادی سے 4 دن قبل ہی اٹلی پہنچ چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

علاوہ ازیں دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے والے کچھ ارکان جوڑے سے قبل ہی لیک کومو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شادی کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون سے قبل گزشتہ برس اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی اٹلی میں شادی کی تھی۔

بولی وڈ اسٹارز کے علاوہ زیادہ تر ہولی وڈ اسٹارز اور دنیا بھر کے امیر افراد شادی اور سالگرہ کی تقریبات اٹلی اور اسپین جیسے ممالک میں منعقد کرتے ہیں۔

لیک کومو پہاڑیوں کے دامن میں واقع جزیرہ نما جھیل ہے—فوٹو: کٹالیہ ڈاٹ کام
لیک کومو پہاڑیوں کے دامن میں واقع جزیرہ نما جھیل ہے—فوٹو: کٹالیہ ڈاٹ کام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں